وزارت دفاع
سورنم وجے ورش کی مشعل فتح 3 اگست کو انڈو مان اورنکوبارجزائر پہنچے گی
Posted On:
29 JUL 2021 5:50PM by PIB Delhi
خصوصی جھلکیاں
- ہندوستان میں 1971 کی تاریخی فتح کی 50 ویں سالگرہ کو ‘سورنم وجے ورش’کے طور پر منایا جارہا ہے۔
- 31 جولائی 2021 کو چینئی میں فتح کی مشعل انڈومان اور نکوبار کمانڈ کے حوالے کی جائے گی۔
- فتح کی مشعل انڈومان اور نکوبار جزائر میں 3 سے28 اگست 2021 تک رہے گی۔
- دسمبر1971 میں مسلح افواج نے پاکستان پر ایک فیصلہ کن فتح حاصل کی تھی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔
ہندوستان میں 1971 کی تاریخی فتح کی 50 ویں سالگرہ کو ‘سورنم وجے ورش’کے طور پر منایا جارہا ہے۔ان تقریبات کی شروعات 16 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشعل فتح روشن کرکے کی تھی ۔یہ مشعل فتح نیشنل وار میموریل میں ہمیشہ روشن رہنے والی مشعل سے جلائی گئی تھی اور اس سے جنگ کے دوران ہمارے عظیم سپاہیوں کی بہادری کا اظہار ہوتا ہے ۔اس کے بعد سے یہ مشعل ملک کے طول و عرض میں سفر کررہی ہے اور اس سے سفر کے دوران بہت سی یادگاری تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔
31 جولائی 2021 کو چینئی میں فتح کی مشعل انڈومان اور نکوبار کمانڈ کے حوالے کی جائے گی۔اس مشعل کو اے این سی کی جوائنٹ سروسز ٹیم حاصل کرےگی اور اسی دن اس مشعل کا سفر ایک ہندوستانی بحری جہاز کے ذریعہ چینئی سے پورٹ بلیئر کیلئے شروع ہوگا۔پورٹ بلیئر بحری پشتہ پر اس مشعل فتح کو ایک زبردست استقبالیہ پروگرام اور مشترکہ خدمات کے گارڈ آف آنر کے ذریعہ عزت بخشی جائے گی ۔
فتح کی مشعل انڈومان اور نکوبار جزائر میں 3 سے28 اگست 2021 تک رہے گی۔اس مدت کے دوران شہری انتظامیہ اور اے این سی کے ذریعہ مشترکہ طور پر بہت سے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ان تقریبات میں ریٹائرڈ فوجیوں کے علاوہ مقامی لوگ ،خاص طورپر نوجوان شرکت کریں گے۔28 اگست 2021 کو پورٹ بلیئر پر مشرقی بحری کمانڈ کے حوالے کئے جانے سے پہلے یہ مشعل فتح انڈومان اور نکوبار کےاہم جزائر کا سفر کرےگی۔
دسمبر1971 میں مسلح افواج نے پاکستان پر ایک فیصلہ کن فتح حاصل کی تھی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔ اس فتح کے نتیجے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی فوج کے ذریعہ ہتھیار ڈالنے کا عظیم ترین واقعہ پیش آیا جس میں پاکستانی فوج کے تقریباً 93 ہزار سپاہیوں نے ہندوستانی افواج کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔
*******
ش ح-س ب- م ش
U: 7230
(Release ID: 1740667)
Visitor Counter : 106