مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت قابل استطاعت رینٹل ہاؤسنگ کاپلیکسز اسکیم
Posted On:
29 JUL 2021 3:48PM by PIB Delhi
29 جولائی، 2021: آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت قابل استطاعت رینٹل ہاؤسنگ کا مپلیکسز (اے آر ایچ سی) اسکیم کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:
- شہری مہاجرین/ ناداروں کے لئے قابل استطاعت کرائے پر گھر حاصل کرنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک ہمہ گیر ایکو نظام پیدا کرکے غیر معمولی انداز میں ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کے خواب کو پورا کرنا۔
- شہری مہاجرین/ناداروں کے لئے قابل استطاعت کرائے پر گھر حاصل کرنے کی ضرورت کو پورا کرنے سمیت ’’سب کے لئے گھر‘‘ کے تمام مقاصد کو پورا کرنا۔ اے آر ایچ سی انہیں ان کے کام کاج کی جگہ پر ضروری شہری سہولیات کے ساتھ باوقار زندگی جینے کے لیے سہولتیں فراہم کرے گی۔
- پبلک /پرائیویٹ اداروں کو سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے قابل استطاعت رینٹل ہاؤسنگ اسٹاک تیار کرنا تاکہ افرادی قوت کے لئے اپنی ضروریات کا خیال رکھا جا سکے اور پڑوسی علاقوں کی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے، اگر ان کے پاس خالی آراضی ہے۔
اے آر ایچ سی اسکیم کے ماڈل۔1 کے تحت مہاجرین کے لئے کرائے پر رہائش فراہم کرانے کے لئے ، حکومت کے فنڈ سے تیار مجموعی طور پر 88236 خالی مکانات موجود ہیں جنہیں اے آر ایچ ایس میں تبدیل کیا جانا ہے۔ تاہم، ماڈل۔19 کے تحت تلنگانہ میں مہاجرین کو کرائے پر رہائش گاہ فراہم کرانے کے لئے کوئی خالی مکان موجود نہیں ہے۔
مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) میں مہاجرین کے لئے مہیا کرائے جانے کے لئے دستیاب مکانوں کی فہرست ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
شہری مقامی انجمنوں (یو ایل بیز) کے ذریعہ تجویز کے لئے درخواست (آر ایف پی) جاری کیے جانے سے قبل مقامی سروے کی بنیاد پر مقامی اتھارٹی کے ذریعہ اے آر ایچ سی کا شروعاتی قابل استطاعت کرایہ متعین کیا جائے گا۔ اس کے بعد، معاہدے پر دستخط کرنے کی تاریخ سے، 5 سال کے عرصے کے دوران، ہر دو سال میں کرائے میں 8 فیصد کا اضافہ کیا جائے گاجس میں مجموعی طور پر زیادہ سے زیادہ 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی میکنزم پر پوری رعایتی مدت کے دوران یعنی 25 برسوں تک عمل کیا جائے گا۔
ضمیمہ
مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) میں مہاجرین کے لئے مہیا کرائے جانے کے لئے دستیاب مکانوں کی فہرست
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
پہلے ہی اے آر ایچ سی میں تبدیل کیے مکانات کی تعداد
|
ان مکانات کی تعداد جو ابھی اے آر ایچ سی میں تبدیل ہونا باقی ہیں
|
میزان
|
1.
|
اروناچل پردیش
|
--
|
752
|
752
|
2.
|
چنڈی گڑھ
|
2,195
|
0
|
2,195
|
3.
|
دہلی
|
--
|
29,112
|
29,112
|
4.
|
گجرات
|
393
|
7,387
|
7,780
|
5.
|
ہریانہ
|
--
|
2,545
|
2,545
|
6.
|
ہماچل پردیش
|
--
|
255
|
255
|
7.
|
کرناٹک
|
--
|
1,731
|
1,731
|
8.
|
مدھیہ پردیش
|
--
|
364
|
364
|
9.
|
مہاراشٹر
|
--
|
32,345
|
32,345
|
10.
|
ناگالینڈ
|
--
|
664
|
664
|
11.
|
راجستھان
|
--
|
4,884
|
4,884
|
12.
|
اترپردیش
|
--
|
5,232
|
5,232
|
13.
|
اتراکھنڈ
|
--
|
377
|
377
|
میزان
|
2,588
|
85,648
|
88,236
|
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی۔
*******
ش ح ۔ اب ن
U:7194
(Release ID: 1740593)
Visitor Counter : 235