مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سوا ندھی اسکیم کے تحت  ریڑھی پٹری والوں کو  2243 کروڑ روپئے کے 22.7 لاکھ قرضے دیئے گئے

Posted On: 29 JUL 2021 3:44PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 / ریڑھی پٹری والوں ( ریڑھی پٹری والوں کے روز گار کے تحفظ اور ریگو لیشن ) ایکٹ ، 2014  کو  متعلقہ ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعے  اپنے اپنے ضابطے  ، اسکیم  ، ذیلی ضابطے  اور منصوبے  کے ذریعے   ریڑی پٹری والوں کے نافذ کیا جاتا ہے ۔ اب تک  ، اِس قانون کے ضابطوں کے تحت تمام ریاستوں / یو ٹی کے ذریعے  ضابطے  نوٹیفائی کئے جا چکے ہیں ۔  اسکیم  ،   لکشدیپ اور لداخ   کو چھوڑ کر تمام ریاستوں  اور یوٹی کے ذریعے  نوٹیفائی کی جا چکی ہے ۔ البتہ ، میگھالیہ کا  ریڑھی پٹری والوں سے متعلق  ایکٹ ، 2014 اپنا  الگ قانون ہے ۔

          ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت جون ، 2020 ء سے پردھان منتری ریڑھی پٹری والوں  کی آتم نربھر ندھی اسکیم  ( پی ایم سوا ندھی ) ناٖفذ کر رہی ہے  تاکہ  ریڑھی پٹری والوں کو ، جو شہری علاقوں میں  خوانچہ فروشی کر رہے ہیں اور وباء کی وجہ سے  بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے  ایک سال کی مدت  کے لئے  10000 روپئے تک کا قرض  فراہم کرنے میں  سہولت دی جا رہی ہے ۔  قرض کی ادائیگی یا وقت سے پہلے قرض کی ادائیگی پر  ، وہ 20000 روپئے تک  اور 50000 روپئے تک کے قرض دوسری اور تیسری  مرتبہ  میں لے سکتے ہیں ۔  اس کے علاوہ ، ’ سوا ندھی سے سمردھی   ‘ پہل کے تحت  فیض حاصل کرنے والوں کے کنبے  حکومتِ ہند  کی موجودہ سماجی – اقتصادی فلاحی اسکیموں سے مربوط ہوکر  فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کا آغاز جنوری ،   2021 ء میں  125 متنخب شہروں میں کیا گیا تھا ۔

          26 جولائی ، 2021 ء تک 43.1 لاکھ قرض کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں 25.2 لاکھ قرضوں کو منظوری دے دی گئی ہے اور 22.7 لاکھ قرض  جاری کر دیئے گئے ہیں ، جن کی رقم  2243 کروڑ روپئے ہے ۔  اس کے علاوہ ،  5.1 لاکھ فیض پانے والوں کی سماجی – اقتصادی پروفائلنگ  مکمل کر لی گئی ہے اور   1.5 لاکھ  کو  اسکیم کے فائدے  پہنچائے گئے ہیں ۔

          24 مارچ ، 2020 ء یا اس سے پہلے  شہری علاقوں میں  ریڑھی پٹری کے کام میں مصروف افراد پی ایم سوا ندھی اسکیم  کے تحت  فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہیں   ، جن کی شناخت کے لئے مندرجہ ذیل پیمانہ ہے :

  1. خوانچہ فروش ، جن کے پاس  شہری بلدیاتی اداروں  ( یو ایل بی ) کے ذریعے جاری کردہ  ریڑھی پٹری  کا سرٹیفکیٹ  یا شناختی کارڈ موجود ہے۔
  2. وہ خوانچہ فروش  ، جن کی سروے میں  نشاندہی کی گئی ہے لیکن اُن کے پاس سرٹیفکیٹ یا شناختی  کارڈ نہیں ہے ۔
  3. وہ خوانچہ فروش ، جو  یو ایل بی کے ذریعے  شناختی سروے   سے باہر رہ گئے ہیں یا جنہوں نے سروے  مکمل ہونے کے بعد ریڑھی پٹری کا کام کیا ہے اور انہیں  یو ایل بی / ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی ( ٹی وی سی ) کے ذریعے سفارشی لیٹر ( ایل او آر ) جاری کیا گیا ہے ۔ اور
  4. شہری / دیہی علاقوں  کے آس پاس کے علاقے والے  خوانچہ فروش  ،   جو یو ایل بی کی جغرافیائی  حدود  میں   ریڑھی پٹری لگاتے ہیں اور جنہیں یو ایل بی / ٹی وی سی کے ذریعے   ایل او آر جاری کیا گیا ہے ۔

مہاراشٹر میں   26 جولائی ، 2021 ء تک 1.6 لاکھ ریڑھی پٹری والوں کو قرض  جاری کئے گئے  ، جو  164 کروڑ روپئے کی مالیت کے ہیں ۔ ممبئی اور پونے میں  بالترتیب 6395 اور 6169 خوانچہ فروشوں کو قرض دیئے جا چکے ہیں ۔ 

اس کے علاوہ ،  فیض پانے والے 14094 افراد  اور اُن کے اہلِ خانہ  کی سماجی – اقتصادی  پروفائلنگ  مکمل کر لی گئی ہے اور 7998 اسکیم کے فوائد  فراہم کئے گئے ہیں ۔ ممبئی اور پونے ، اُن 125 شہروں میں شامل نہیں ہیں ، جہاں  سوا ندھی سے سمردھی  نافذ کی جا رہی ہے ۔

پی ایم سوا ندھی ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے ۔

مہاراشٹر میں  26 جولائی ، 2021 ء تک 4.2 لاکھ قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں ، جن میں 1.9 لاکھ  قرضوں کو منظوری دی گئی اور 1.6 لاکھ افراد کو  قرض جاری کئے گئے ۔

ممبئی میں  21527 قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں، 8526  درخواستوں کو منظوری دی گئی  اور  6395 قرض جاری کئے گئے ۔  پونے میں 12107 قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں ۔  6946  قرض  منظور کئے گئے اور 6169 قرض کئے گئے ۔

مذکورہ معلومات ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر مملکت  جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-07-2021)

U. No.  7185



(Release ID: 1740474) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu