وزارتِ تعلیم
دیہی علاقوں میں تعلیم کو فروغ دینے کی اسکیم
Posted On:
29 JUL 2021 3:04PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،29 / حکومتِ ہند نے 19-2018 ء میں اسکولی تعلیم کے لئے ایک مربوط اسکیم ، سمگر شکشا اسکیم ، اسکولی تعلیم کے سیکٹر کے فروغ کے پروگرام کے طور پر شروع کی تھی ، جس کا مقصد دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں اسکول سے پہلے سے لے کر 12 ویں جماعت تک تمام سطحوں پر شمولیت والی اور برابری پر مبنی معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ یہ اسکیم اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے ، ہمہ گیر رسائی ، صنفی برابری ، شمولیت والی تعلیم کو فروغ دینے ، معیاری تعلیم وغیرہ کے لئے ٹیچروں کی تنخواہوں ، ڈجیٹل اقدامات ، بچوں کے لئے مفت اور لازمی تعلیم کے حق (آر ٹی ای ) قانون ، 2009 کے تحت وردی ، نصابی کتب ، اسکول سے پہلے کی تعلیم ، پیشہ ورانہ تعلیم ، کھیل کود اور فزیکل ایجوکیشن ، کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیوں کا قیام اور انہیں چلانے اور ٹیچروں کے تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، تعلیم کی ایلیمنٹری سطح تک طلباء کو دوپہر کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ ، نیشنل مینس – کم – میرٹ اسکالر شپ اسکیم کے تحت اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے ہونہار طلباء کو اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے تاکہ انہیں 8 ویں جماعت کے بعد اسکولی تعلیم چھوڑنے سے روکا جا سکے اور ثانوی سطح پر تعلیم جاری رکھنے کی ہمت افزائی کی جا سکے ۔
مذکورہ معلومات آج راجیہ سبھا میں تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-07-2021)
U. No. 7183
(Release ID: 1740464)
Visitor Counter : 200