کوئلے کی وزارت

رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران  کوئلہ کی حصولیابی  میں اضافہ ہوا ہے

Posted On: 29 JUL 2021 11:48AM by PIB Delhi

آخری سہ ماہی ( مالی سال 21- 2020 کی چوتھی سہ ماہی ) کے دوران ملک میں کوئلہ کی مجموعی حصولیابی، گزشتہ تین سہ ماہئیوں سے زیادہ رہی ہے۔ مالی سال 21 – 2020  کی آخری چار سہ ماہئیوں  کے دوران کوئلہ کی کل حصولیابی / روانگی  سے متعلق تفصیلات  درج  ذیل ہیں :

سہ ماہی ( مالی سال 21-2020 )

حصولیابی  ( ملین ٹن میں )

پہلی ( اپریل - جون)

144.343

دوسری( جولائی – ستمبر)

158.466

تیسری(اکتوبر- دسمبر)

186.821

چوتھی(جنوری – مارچ)

201.258

 

بجلی سے  متعلق  مرکزی  اتھارٹی  ( سی ای اے )  کے مطابق گزشتہ  برس 21- 2020 اور  رواں مالی سال 22 – 2021 ( اپریل  2021- جون  2021 )  کے دوران  کوئلہ  پر مبنی بجلی  گھروں  کے ذریعہ  بجلی کی   سہ ماہی وار پیدا وار درج ذیل ہے:

سال

سہ ماہی

کوئلہ پر  مبنی بجلی کی تیاری ( بی یو میں )

 

2020-21

پہلی (اپریل- جون)

198.9

دوسری( جولائی- ستمبر)

230.3

تیسری( اکتوبر- دسمبر)

244.4

چوتھی ( جنوری – مارچ)

277.3

2021-22

 (*)پہلی ( اپریل – جون)

256.7

 

مالی سال  21 – 2020  کی ہر سہ ماہی  کے دوران  کوئلہ کے ذریعہ  بجلی  کی پیداوار میں لگاتار  اضافہ  درج ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ  سال 22 – 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلہ پر مبنی  بجلی  کی پیداوار  میں گزشتہ  سال  کی اسی مدّت کے مقابلے ( یعنی 21 – 2020  کی پہلی سہ ماہی ) لگ بھگ  29 فیصد کا اضافہ  ہوا ہے ۔

کوئلہ ، کان کنی  اور پارلیمانی  امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی  نے 28 جولائی ، 2021  کو لوک سبھا میں یہ جانکاری دی ۔

 

*************

( ش ح ۔ ع م۔ ر ب(

U. No.7171



(Release ID: 1740254) Visitor Counter : 170


Read this release in: Bengali , English , Tamil