حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
جواہر نوودیہ ودیالیہ کے طلباء نے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور اسپیس فاؤنڈیشن کے ذریعہ شروع کی گئی کھگول شالہ چھوٹے سیاروں کی تلاش کی مہم ، 2021 میں چھوٹے سیاروں کا پتہ لگایا
Posted On:
28 JUL 2021 2:09PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،28 / کھگول شالہ چھوٹے سیاروں کی تلاش کی مہم ، 2021 کے تحت جواہر نوودیہ ودیالیہ کے 16 طلباء کے ذریعہ تلاش کردہ 8 چھوٹے سیاروں کو ’ سیاروں کی تلاش کے بین الاقوامی اشتراک ‘ ( آئی اے ایس سی ) نے ’’ عبوری درجہ ‘‘ عطا کیا ہے ۔ کھگول شالہ چھوٹے سیاروں کی تلاش کی مہم یا کے اے ایس سی ، جواہر نوودیہ ودیالیوں کے طلباء کو چھوٹے سیاروں کا پتہ لگانے کی تربیت دیتی ہے ۔ یہ مہم حکومتِ ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور اسپیس فاؤنڈیشن کی ایک پہل ہے ۔
کھگول شالہ کی تصویر : بشکریہ اسپیس فاؤنڈیشن
ہارڈن – سمن یونیورسٹی میں قائم سیاروں کی تلاش کا بین الاقوامی اشتراک ، آئی اے ایس سی نے عبوری دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے ۔ اگر چہ ان چھوٹے سیاروں کی دستاویز تیار کرنے اور دریافت کرنےوالوں کے ذریعہ ، ان کا نام تجویز کرنے میں ابھی کئی سال لگیں گے لیکن چھوٹے سیاروں کا پتہ لگانے میں کامیابی ، نو جوان طلباء کے لئے ایک بڑا کارنامہ ہے ۔ اس پورے عمل میں طلباء کو خلاء کے سائنس دانوں اور فلکیات کے ماہرین سے گفتگو کرنے کے بھی کئی موقع ملیں گے ۔
کسی چھوٹے سیارے کا پتہ لگانے اور اس کا نام رکھنے سے متعلق اقدامات مندرجہ ذیل ہیں :
ابتدائی دریافت : ایک نئے سیارے کا پہلی مرتبہ مشاہدہ کرنا ۔
عبوری درجہ : اس سیارے کو 7 سے 10 دن کے اندر دوسری مرتبہ دیکھا گیا ہو ، اگر ایسا ہے تو اسے چھوٹے سیاروں کے مرکز ، ایم پی سی کے ذریعہ عبوری درجہ دیا جاتا ہے ۔
چھوٹے سیارے کو کیٹلاگ میں شامل کرنا : عبوری درجے والے چھوٹےسیاروں کو ایم پی سی کے ذریعہ کئی سال تک عبوری درجہ میں ہی رکھا جاتا ہے ۔ یہاں تک کہ اس کا مدار میں کئی مرتبہ مشاہدہ کیا جا چکا ہو ۔
چھوٹے سیارے کا نام رکھنا : جن چھوٹے سیاروں کا پتہ لگایا گیا ہے ، ان کو دریافت کرنے والوں کے ذریعہ نام دیا جاتا ہے ۔
طلباء کو ’’ پین اسٹار ‘‘ ( دی پنورما سروے ٹیلسکوپ اینڈ ریپڈ ریسپونز سسٹم ٹیلسکوپ ) کے ذریعے ، جو ہوائی میں قائم ہے ، وقت پر اعداد و شمار تک رسائی حاصل ہوتی ہے ۔ انہیں ان نو دریافت شدہ چھوٹے سیاروں کی تصاویر اور جدید ترین ڈاٹا اینا لیٹک بھی دستیاب کرائی جاتی ہیں ۔ یہ مہم ناسا کے ’’ زمین کے قریب سیارے ‘‘ ( این ای او ) پروگرام میں معاون ہو رہی ہے ، جو جیٹ پروپلژن لیبا ریٹری ( پاسا ڈینا ، سی اے ) میں قائم ہے ۔
کے اے ایس سی ، 2021 میں عبوری دریافت کرنے والوں کی فہرست :
- 2021 بی اے 11 ، پی 11 سی بی ای 7 ، بی داش ، ایس سنگھ ، جے این وی انوپ پور – 1 ، انڈیا پروویژنل 01 / 16 / 21 این ای ایچ 5432
- 2021 اے ڈبلیو 20 ، پی 11 بی ایل بی ایچ ، اے ترپاٹھی ، بی دتاّ ، جے این وی انوپ پور – 2 ، انڈیا پروویژنل 01 / 09 / 21 ایس بی آر 0052
- 2021 ، 6 ، پی 11 ڈی جی آئی ایس ، آئی شکلا ، جے این وی سون بھدرا ، انڈیا پروویژنل 02 / 12 / 21 ایس ایس آئی 1234
- سی اے 25 ، پی 11 سی سی ایکس ایف ، ایس سنگھ ، اے شاردا ، ٹیم جے این وی ، اونا – 1 ، انڈیا پروویژنل 02 / 07 / 21 سی وی آر 2802
- 2021 سی ایف 30 ، پی 11 سی سی ایکس ایس ، پی نندن ، ایچ سمیر ، ٹیم ایل برادرس انڈیا پرو ویژنل 02 / 07 21 پی آر وائی 2021
- 2021 سی بی 18 ، پی 11 سی جے 2 زیڈ ، اے کمار ، ایس کمار ، ٹیم کوریئَس مائنڈ انڈیا پرو ویژنل 02 / 08 21 اے کے ایس 9878
- 2021 سی وائی 25 ، پی 11 ڈی ایچ ٹی ڈی ، ایس کرّے ، اے ساہو ، ٹیم شبھاش ، انڈیا پرو ویژنل 02 / 12 21 او او ایم 0000
- 2021 سی ایس 23 ، پی 11 ڈی جی جے 4 ، ایل گوڈا ، ٹیم آریہ بھٹ – 7 انڈیا پرو ویژنل 02 / 12 21 جے این وی 0010
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 7132
(Release ID: 1740160)
Visitor Counter : 304