شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے میں التوا میں پڑی اسکیمیں

Posted On: 28 JUL 2021 1:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 28 جولائی 2021: شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈو این ای آر) کے منظور کردہ منصوبوں کی تفصیلات، جو وزارت کے ذریعہ نافذ العمل متعدد اسکیموں کے تحت تکمیل کے لئے التوا میں پڑی ہیں:

نمبر شمار

اسکیم

منظور شدہ منصوبے

مکمل منصوبے

جاری منصوبے

تعداد

لاگت (کروڑوں میں)

تعداد

لاگت (کروڑوں میں)

تعداد

لاگت (کروڑوں میں)

1

شمال مشرقی خصوصی بنیادی ساختیاتی ترقیاتی اسکیم (NESIDS)

99

2452.62

-

-

99

2452.62

2

ریاست کیلئے غیر میعادی مرکزی فنڈ (این ایل سی پی آر- ریاستی)

1635

16233.79

1193

9420.61

442

6813.18

3

ریاست کیلئے غیر میعادی مرکزی فنڈ (این ایل سی پی آر- مرکزی)

7

1233.327

2

304.87

5

928.457

4

۔ شمال مشرقی روڈ سیکٹر ڈویلپمنٹ اسکیم - بیرونی امدادی پروجیکٹ (این ای اار ایس دی ایس۔ای اے پی) (سابقہ نام: شمال مشرقی ریاستوں میں سڑکوں پر سرمایہ کاری کا پروجکٹ (این ای ایس آر آئی پی) اسکیم)

12

2144.56

11

2004.72

1

139.84

5

خصوصی بنیادی ساختیاتی ترقیاتی فنڈ (ایس آئی ڈی ایف)

37

587.36

22

410.06

15

177.30

6

آسام کی بوڑولینڈ علاقائی کونسل (بی ٹی سی) ، دیما ہاساو خودمختار علاقہ کونسل (ڈی ایچ اے ٹی سی) اور کربی اینگلانگ خود مختار علاقہ کونسل (کے اے اے ٹی سی) کے لئے خصوصی پیکجیز۔

101

1156.34

53

576.45

48

579.89

7

ہل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام (ایچ اے ڈی پی)

41

90.00

-

-

41

90

8

شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کی اسکیمیں

1422

12488.02

760

6055.79

662

6432.23

9

شمال مشرقی روڈ سیکٹر ڈویلپمنٹ اسکیم (این آر ڈی ایس)

24

1566.74

2

62.96

22

1503.78

وزارت نے جاری منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجرا ان مراحل میں کیا جاتا ہے جن کا تعلق کام کی عملی اور مالی ترقی سے ہے۔ نگرانی کے بہتر منصوبوں کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے ریاستی حکومتوں کو وزارت اپنی اسکیموں کے تحت فنڈز جاری کررہی ہے۔ علاوہ ازیں شمال مشرقی خطے کی ریاستی حکومتوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکیموں کے تحت جاری کردہ فنڈ کا پتہ چلانے کے لئے پی ایف ایم ایس کے اخراجات۔ایڈوانس۔ ٹرانسفر (ای اے ٹی) کے ماڈیولز کو نافذ کریں۔ اس کے علاوہ  وزارت کے اعلیٰ افسران ریاستی حکومتوں کے ساتھ  باقاعدہ جائزہ میٹنگیں کرتے ہیں اور منصوبوں کی پیشرفت پر نظر رکھنے کے لئے بر سر موقع کام کا جائزہ لیتے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی اور متعلقہ ریاستوں میں منصوبوں پر عملدرآمد میں آسانی کے لئے  وزارت نے ہر شمال مشرقی ریاست کے لئے نوڈل افسران اور چیف نوڈل آفیسران نامزد کئے ہیں۔

اسکل انڈیا مشن کے تحت ، اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے نام سے ایک فلیگ شپ اسکیم نافذ کررہی ہے۔ پی ایم کے وی وائی (2015-16) کو ہنر کی سرٹیفیکیشن اور انعامی اسکیم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو ہنر مندی کی تربیت لینے اور پائیدار ذریعہ معاش کے لئے ملازمت اختیار کرنے کے قابل بنانا ہے۔ یہ اسکیم 20.08.2019 کو باضابطہ طور پر بند کردی گئی۔ پی ایم کے وی وائی 1.0 کی کامیابی کے پیش نظر ایم ایسڈی ای نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی 2.0) 20-2016 کا آغاز کیا جس کا مقصد  پلیسمنٹ سے منسلک شارٹ ٹرم ٹریننگ (ایس ٹی ٹی) کورسز کے علاوہ آر پی ایل  کے تحت ایک کروڑ متوقع نوجوانوں کو  شمال مشرقی خطہ (این ای آر) سمیت پورے ملک میں تسلیم شدہ اور وابستہ تربیتی مراکز (ٹی سی) کے ذریعے۔مہارت فراہم کرنا ہے۔ 10.07.2021 تک پی ایم کے وی وائی 2.0 کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں 10.39 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ مزید بر آن پی ایم کے وی وائی کے تیسرے مرحلے  یعنی ، پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت جو 15.01.2021 کو شروع کیا گیا، مقامی ملازمتوں کی مانگ کو بڑھانے کے لئے بنیادی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اپنا روزگار آپ کی معاونت کیلئے امیدواروں کے باخبر انتخاب / خواہشات کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں10.07.2021 تک پی ایم کے وی وائی 3.0  کے تحت  15,219 امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

حکومت ہند کے نوجوانوں کے امور کا محکمہ نوجوانوں اور نو عمروں کیلئےیوتھ اینڈ ایڈولسینٹس ڈویلپمنٹ (NPYAD) کے قومی پروگرام کو نافذ کررہا ہے  جو راشٹریہ یووا سشکتی کرن کاریاکرم (آر وائی ایس کے) کی ایک ذیلی اسکیم ہے۔ اس اسکیم کا مقصد شمال مشرق سمیت پورے ملک میں قیادت اور شخصیت کی ترقی،  قومی یکجہتی کو فروغ دینے، شجاعت کو فروغ دینے ، نوجوانوں کی ترقی دینے اور بااختیار بنانے کےعلاوہ  ٹیکنیکل اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ ہے۔ نوجوانوں کو آگے بڑھانےاور ترقی دینے کے لئے مختلف تنظیموں / اداروں / محکموں کو مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

یہ اطلاع شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7135



(Release ID: 1740153) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Bengali , Telugu