وزارت سیاحت
راماین سرکٹ سودیش درشن کے موضوعاتی سرکٹ میں سے ایک ہے : جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
27 JUL 2021 5:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27 جولائی ،2021 /
خاص باتیں:
- رامائن سرکٹ کے تحت دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے
- وزارت نے بدشٹھ، تیرتھنکر ، کرشنا اور روحانی سرکٹ کے تحت بھی پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے
رامائن سرکٹ سیاحت کی وزارت کی سودیش درشن اسکیم کے نشاندہی کیے گئے موضوعاتی سرکٹ میں سے ایک ہے۔ جس کے تحت دو پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ وزارت نے بدشٹھ، تیرتھنکر، کرشنا اور روحانی سرکٹ کے تحت پروجیکٹوں کو بھی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ، سیاحت کی وزارت ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ مدد نشان زد کیے گئے یاترا اور وراثت کے متعلق مقامات کی مربوط ترقی کے لیے دی جاتی ہے۔ یہ امداد یاترا کو جلا دینے اور روحانی وراثتی فروغ کی مہم سے متعلق قومی مشن کے تحت دی جاتی ہے۔
یہ جانکاری سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریر جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –7108
(Release ID: 1740150)
Visitor Counter : 167