امور داخلہ کی وزارت

مردم شماری 2021 کے لیے اعداد و شمار

Posted On: 27 JUL 2021 4:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27 جولائی ،2021   / حکومت نے مردم شماری قانون 1948 کے تحت مردم شماری 2021 دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ (1) اپریل سے ستمبر 2020 کے دوران مکانات کی فہرست تیار کرنا اور مکانات شماری کرنا؛ (2) 9 سے 28 فروری 2021 کے دوران آبادی کی گنتی کرنا ۔ البتہ کووڈ – 19 کی وجہ سے مزید کوئی احکامات جاری ہونے تک مردم شماری سے متعلق فیلڈ کی سرگرمیاں ملتوی کر دی گئی ہے۔

مردم شماری میں، آبادی سے متعلق اور افراد کی تعلیم، ایس سی / ایس ٹی، مذہب، زبان، شادی، شرح پیدائش، معذوری، پیشے اور ہجرت جیسے مختلف سماجی و اقتصادی معیارات  اکٹھا کیے جاتے ہیں۔ کام / روزگار اور تجارت جیسی ہجرت کی وجوہات کے ساتھ ساتھ ہجرت کی خصوصیات بھی اکٹھا کی جاتی ہیں۔

یہ جانکاری داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جوایب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7104



(Release ID: 1740147) Visitor Counter : 287


Read this release in: English , Punjabi