سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اوبی سی کے لئے کریمی لیئر فارمولہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUL 2021 3:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍جولائی2021:

اوبی سی ریزرویشن کے لئے’ کریمی لیئر‘کل ہند مرکزی و ریاستی خدمات (براہ راست بھرتی)کے گروپ اے درجہ Iافسران اور گروپ بی؍زمرہ IIافسران کے لئے یکساں ہے۔خواہ ریاست ؍مرکز ی سرکار یا پی ایس یو کے ساتھ کام کررہے ہوں(مساوی یا قابل ذکر عہدہ پانے والے افسران)  یا پرائیویٹ روزگار کے تحت قابل ذکر عدہ پانے والے افسران ہوں۔

قومی پسماندی کمیشن (این سی بی سی)کے ذریعے ایسی کسی بھی جانچ کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔

ڈی او پی ٹی کے بتاریخ 8 ستمبر 1993ء کے آفس میمورنڈم (او ایم)میں کریمی لیئر کے تحت آنےو الے افراد ؍گروپوں کی چھ زمروں کی گنتی کی گئی ہے، جن کے لئے او بی سی ریزرویشن لاگو نہیں ہوگا۔ اوبی سی کے درمیان کریمی لیئر کے تعین کے لئے اب بھی اس  دفتری میمورنڈم (او ایم) پر عمل کیا جارہا ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی  وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7145)


(ریلیز آئی ڈی: 1740145) وزیٹر کاؤنٹر : 151
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Tamil , Malayalam