مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شمال مشرقی ریاستوں میں’’2022 تک سب کے لئے مکانات‘‘ مشن کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ مکانات مکمل کئے گئے اور مستفدین کے حوالے کئے گئے

Posted On: 28 JUL 2021 3:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 28 جولائی 2021: ’’2022 تک سب کے لئے مکان‘‘(HEA) مشن کے تحت ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 25.06.2015 سے ریاستوں / مرکزی انتظام والے علاقوں (UTs)بشمول تریپورہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں کو پردھان منتری آواس یوجنا۔ شہری (PMAY-U)کے ذریعہ سستے مکانات کی تعمیر میں مدد کررہی ہے۔

اس اسکیم کے تحت ان کی مطلوبہ تعداد کے مطابق ریاستیں/یوٹیز جو پروجیکٹ تجاویز پیش کرتی ہیں ان کی بنیاد پر 13 لاکھ مکانات کو منظوری دی گئی ۔ مجموعی طور پر منظوری والے 84.40 لاکھ مکانات کو تعمیر کے لئے رکھا گیا ہے اور 50 لاکھ سے زیادہ مکانات مکمل کرلئے گئے اور مستفدین کو سونپے گئے ہیں۔ منظوری شدہ مکانات کی تعمیر کے لئے مرکزی کی جانب سے 1.82 لاکھ کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں جن میں سے 1.06 لاکھ کروڑ روپے ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں/ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو جاری کئے جاچکے ہیں۔

’’2022 تک سب کے لئے مکان‘‘ کانشانہ حاصل کرنے کے لئے وزارت نے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:۔

i۔ وزارت اسکیم کی پیش رفت پر نظر رکھنے کے لئے باقاعدگی سے جائزہ میٹنگیں ، ویڈیو کانفرنس اور برجائزہ لیتی ہے۔ وزارت مختلف وسیلوں سے نگرانی اور جائزہ کے ذریعہ ان مکانات کی تعمیر میں تیزی لانے کے اقدامات کرتی ہے تاکہ تمام مکانات مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوجائیں۔

ii۔ رقومات کی بلارکاوٹ ترسیل کے لئے بجٹ وسائل کے علاوہ 60 ہزار کروڑ روپے کے لئے نیشنل اربن ہاؤسنگ فنڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ مکانات کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جاسکے۔

iii۔ مؤثر نگرانی اور مرکزی امداد تیزی سے جاری کرنے کے لئے PMAY-U کے ذریعہ اطلاعات/ خلائی ٹیکنالوجی (منیجمنٹ انفورمیشن سسٹم)، بھوون پورٹل، PFMSاور منظور شدہ مکانات کی جوٹیگنگ، جیو فینسنگ کا استعمال۔

iv۔ براہ راست فائدہ(DBT) طریقے کے ذریعہ اور آدھار سے منسلک کرکے ادائیگیاں، تاکہ شفافیت اور جوابدہی برقرار رہے۔

v۔ مکانات کی جلد ازجلد فراہمی کے لئے تعمیرات کی متبادل اور اختراعی ٹیکنالوجی کا استعمال۔

vi۔ ویب پر مبنی نگراں نظام CLSSآواس پورٹل تشکیل دیا گیا ہے۔جہاں تما م فریق ایک جگہ مربوط کئے گئے ہیں۔ یہ پورٹل درخواستوں کو نمٹانے کا عمل تیز کرنے اور مستفدین کے فائدوں کو ان تک پہنچانے کے لئے سبسڈی کے مرحلوں پر نظر رکھتا ہے ۔

vii۔ PMAY-U۔ ایوارڈز 2021 کی سو دن کا چیلنج کے ذریعہ درجہ بندی کی گئی ہے جس میں گراؤنڈنگ تکمیل ، مکانات میں رہائش اور HFA حاصل شدہ شہر/یوٹیزکا اعلان جو 21.06.2021 سے 30.09.2021 کے درمیان کی مدت ہوگی۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

=

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7137

 


(Release ID: 1740140) Visitor Counter : 176


Read this release in: Telugu , English , Punjabi