کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

حکومت ہند نے فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے تالچیر یونٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا

Posted On: 27 JUL 2021 4:02PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے نامزد پی ایس یو یعنی گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (جی اے آئی ایل)، راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر لمیٹڈ (آر سی ایف)، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور ایف سی آئی ایل کی ایک جوائنٹ وینچر کمپنی (جے وی) دے کر سالانہ گنجائش کے مطابق 12.7 لاکھ میٹرک ٹن کے امونیا یوریا پلانٹ کے قیام کے ذریعہ فرٹیلائزرز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے تالچیر یونٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق، 03.11.2015 کو ”تالچیر فرٹیلائزر لمیٹڈ (ٹی ایف ایل)“ کے نام سے ایک جے وی کمپنی کو شامل کیا گیا تھا۔

تالچیر کھاد پلانٹ کے لیے براہ راست روزگار کے مواقع 510 اور بالواسطہ روزگار کے مواقع 4500 (تعمیراتی مرحلے کے دوران) ہوں گے۔ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع کے علاوہ، تالچیر فرٹیلائزر پلانٹ مشرقی خطے میں معاشی ترقی کو فروغ دے گا اور ریاست اوڈیشہ میں کاشتکاروں کے لیے یوریا کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکل و کھاد کے وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7083



(Release ID: 1740064) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Odia