سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں سے شراب کی دکانوں کا خاتمہ

Posted On: 26 JUL 2021 2:22PM by PIB Delhi

ہندوستان کی معزز عدالت عالیہ نے 15.12.2016 کے اپنے آرڈر اور 30.11.2017  کو سول اپیل نمبر 12164-12166 برائے 2016 (ریاست تمل ناڈو و دیگر بمقابلہ کے بالو و دیگر) کے ذریعہ قومی و ریاستی شاہراہوں پر اور قومی و ریاستی شاہراہوں سے 500 میٹر کی دوری پر شراب کی فروخت کے لیے لائسنس جاری کرنے پر روک لگا دی ہے۔ 20,000 افراد یا اس سے کم آبادی والے بلدیاتی اداروں کے دائرہ اختیار والے علاقوں کی صورت میں، 500 میٹر کا فاصلہ کم کرکے 220 میٹر کر دیا گیا ہے۔

معزز سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق، وزارت نے وقتاً فوقتاً تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں سے سپریم کورٹ کے حکم کو نافذ کرنے کے لیے ضروری کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ مزید یہ کہ موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی دفعہ 185 کے تحت شراب پی کر ڈرائیونگ کے جرم میں قید یا جرمانے یا دونوں کی سزا کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، نشے میں ڈرائیونگ کے خطرات سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے وزارت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مہم چلاتی ہے۔

وزارت قومی شاہراہوں کی ترقی اور قومی شاہراہوں کے ساتھ واقع املاک تک رسائی فراہم کرنے سے متعلق امور کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ نیشنل ہائی ویز کے رائٹ آف وے (ROW) سے آگے واقع ان املاک میں اس کا استعمال اور کاروبار چلانے پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ حکومت شراب کی دکانوں کو ہٹانے سے متعلق اعداد و شمار جمع نہیں کرتی ہے کیونکہ یہ ریاستی موضوع ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر، جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7039



(Release ID: 1740054) Visitor Counter : 173