پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پورے ملک میں قدرتی گیس کی دستیابی کے لیے 33,764 کلومیٹر قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کو قومی گیس گرڈ بنانے کا اختیار

Posted On: 26 JUL 2021 2:16PM by PIB Delhi

تاریخ 31.03.2021 تک، پیٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) نے ملک بھر میں تقریباً 33,764 کلو میٹر قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کو اختیار دیا ہے جس کا مقصد ایک قومی گیس گرڈ تشکیل دینا اور پورے ملک میں قدرتی گیس کی دستیابی میں اضافہ کرنا ہے۔ مجاز قدرتی گیس پائپ لائن ادارے کو قواعد و ضوابط کے مطابق اسپرلائن لگانے کی اجازت ہے۔ اس کے مطابق، 19,998 کلومیٹر قدرتی گیس پائپ لائن (بشمول سب ٹرانسمیشن پائپ لائن اور رابطے کی پائپ لائن) کام کر رہی ہے اور 15,369 کلومیٹر مختلف تعمیری مراحل میں ہیں۔ موجودہ اور آنے والی پائپ لائنز ملک میں ایک بنیادی نیشنل گیس گرڈ تشکیل دیں گی۔ تاہم، پائپ لائن بنیادی ڈھانچے کی توسیع ایک مستقل کوشش ہے جو مختلف علاقوں کے گیس کی مانگ کی تشخیص پر مبنی ہے۔

 

صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے متعدد فیصلے لیے ہیں:

 

  • سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی ترقی گھروں اور صنعتوں میں استعمال کے لیے پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) اور نقل و حمل کے لیے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کا تعاون کرتا ہے۔ پی این جی آر بی نے پی این جی آر بی ایکٹ، 2006 کے مطابق جغرافیائی علاقوں (جی اے) میں سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کے لیے اداروں کو اجازت دی ہے۔ پی این جی آر بی نے قدرتی گیس پائپ لائن رابطے کی ترقی اور قدرتی گیس کی دستیابی کے ساتھ ہم آہنگی میں سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کی اجازت دینے کے لیے جی اے کو شناخت کیا ہے۔ اب تک 27 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 400 اضلاع سے زیادہ کا احاطہ کرنے والے 232 جی اے کو ملک بھر میں سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کی اجازت دی ہے۔ پی این جی آر بی نے بروز جمعہ 04.02.2020 کو عوامی نوٹس جاری کیا جس کے تحت آئندہ 11ویں سی جی ڈی بولی راؤنڈ کے تحت احاطہ کرنے کے لیے 44 شناخت شدہ جی اے کی عارضی فہرست تیار کی گئی ہے۔
  • یک موثر اور مضبوط گیس مارکیٹ کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے اور ملک میں گیس کی تجارت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، پی این جی آر بی نے گیس ایکسچینج کے قیام اور چلانے کے لیے، 02.12.2020 کو انڈین گیس ایکسچینج لمیٹڈ کو اجازت دی ہے۔
  • اس کے علاوہ، دور دراز علاقوں میں قدرتی گیس کو سستی بنانے کے لیے، پی این جی آر بی نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (قدرتی گیس پائپ لائن ٹیرف کا تعین) دوسرے ترمیمی ضابطہ، 2020 کے ذریعہ 23.11.2020 کو یونیفائیڈ ٹیرف ریگولیشنز نامزد کیے ہیں۔
  • ٹرانسپورٹ کے شعبے میں، ہندوستان کے انرجی مکس میں ایل این جی کا حصہ بڑھانے اور ایندھن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اور آئندہ زیادہ صاف ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے پی این جی آر بی نے کسی بھی ادارے کو ایل این جی اسٹیشن قائم کرنے اور ملک میں کسی بھی جگہ ایل این جی کی فراہمی کی اجازت دی ہے۔
  • اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے جگدیش پور-ہلدیہ / بوکارو دھامرا قدرتی گیس پائپ لائن (جے ایچ بی ڈی پی ایل) منصوبوں اور نارتھ ایسٹ گیس گرڈ (این ای جی جی) منصوبے کے لیے وی جی ایف کی منظوری دی ہے۔

 

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7038


(Release ID: 1740052) Visitor Counter : 240


Read this release in: English , Bengali , Punjabi