امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ تین برسوں کے دوران ہندوستان بھرمیں کنزیومرکمیشز کے ذریعہ 3.20لاکھ سے زیادہ کیس نمٹائے گئے

Posted On: 27 JUL 2021 4:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی27؍جولائی:کنفونیٹ پورٹل پردستیاب اطلاعات کے مطابق ، آج لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں امورصارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے یہ اطلاع دی کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھرمیں تمام کنزیومرکمیشنوں کے ذریعہ 320754کیسوں کا نمٹاراکیاگیاہے ۔

انھوں نے اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ  موجودہ صارفین تحفظ قانون  2019کے التزامات کے تحت ، تین سطحی نیم عدالتی میکینزم جس کا نام کنزیومرکمیشن ہے ،ضلعی ، ریاستی اورقومی سطحوں پر قائم کیاگیاہے تاکہ صارفین کے تنازعات کا آسان  ،کفایتی اورتیز رفتار حل فراہم کیاجا سکے۔قانون سازی سے متعلق اقدامات کے علاوہ صارفین کی شکایات کاازالہ کرنے کے لئے امورصارفین کا محکمہ،علاقائی زبانوں میں  ایک نیشنل کنزیومرہیلپ لائن اوراس کے ساتھ علاقائی کنزیومرہیلپ لائنز چلارہاہے ۔

صارفین کے تحفظ اورحقوق کو مزید مضبوطی عطاکرنے کے لئے ، تحفظ صارفین ، قانون 2019 کے سہولیات کے مطابق مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی کے نام سے ایک انتظامی ایجنسی قائم کی گئی ہے ، جس کا مقصد صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ، ناجائز تجارتی طورطریقے اور عوام  اورصارفین کے مفادات کے خلاف جانے والے جھوٹے اورگمراہ کن اشتہارات سے متعلق معاملات کی نگرانی  اور ایک طبقے کی حیثیت سے صارفین کے حقوق کو فروغ دینا ،ان کا تحفظ کرنااور ان کو نافذالعمل کرنا ہے ۔

مزید برآں ، صارف تحفظ قانون 2019نے کچھ التزامات ایک متبادل تنازعات کے تصفیے کے میکینزم کے طورپر ثالثی کے لئے وضع کئے گئے ہیں ۔اس کے  علاوہ  مرکزی حکومت کے ذریعہ ای-کامرس اوربراہ راست فروخت کاری میں ناجائز تجارتی طورطریقوں ، مصنوعات میں ملاوٹ کے لئے سزااور مصنوعی اشیاء کی تیاری /فروخت کی تحدید کرنے کے لئے قوانین بنائے جائیں گے ۔ مختلف معاملات کے حوالے سے  صارفین کے حقوق اورذمہ داریوں سے متعلق بہت سے معاملات پر، محکمہ ملک گیر پیمانے پر ملٹی میڈیا ‘‘ صارفین کی بیداری ’’ مہم بھی چلاتاہے جس کا عنوان ہے ‘جاگوگراہک جاگو’۔

****************

 

ش ح۔ س ب۔ع آ

U NO. 7122



(Release ID: 1739856) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Marathi , Punjabi