صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اعضاء کی تبدیلی کا قومی پروگرام (این او ٹی پی)

Posted On: 27 JUL 2021 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 جولائی 2021: اعضاء کی تبدیلی کے قومی پروگرام (این او ٹی پی) کے تحت ٹشو ذخیرہ کرنے کے لیے قومی سطح پر نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ریپلیسمنٹ آرگنائزیشن، نئی دہلی میں ٹشو بینک (بائیوم میٹریل سینٹر) قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ این او ٹی پی کے تحت ریاستوں کو بائیو میٹریل مراکز کے قیام کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔ تمل ناڈو کے چنئی کے آرگن اینڈ ٹشو ریپلیسمنٹ آرگنائزیشن (روٹو) میں ایک علاقائی بائیو میٹریل مرکز قائم کیا گیا ہے۔ این او ٹی پی کے تحت بائیو میٹریل مراکز کے قیام کے لیے بہار اور مہاراشٹر ریاستوں کو بھی فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔

بھارت سرکار کرناٹک سمیت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اعضاء کے عطیہ اور تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے تبدیلیٔ اعضاء کے قومی پروگرام (این او ٹی پی) پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ پروگرام کے تحت حسب ذیل التزامات شامل ہیں:

  • ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اعضاء اور ٹشو کی تبدیلی کے ریاستی اداروں (ایس او ٹی او) کا قیام۔

  • قومی/علاقائی/ریاستی بائیو میٹریل مراکز کا قیام۔

  • اعضاء کی تبدیلی/ حصول کی نئی سہولیات کے قیام اور موجودہ سہولیات کو مستحکم کرنے کے لیے مالی امداد۔

  • ٹرانسپلانٹ ماہرین کی تربیت بشمول سرجن، ڈاکٹر، ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر وغیرہ۔

  • میڈیکل کالجوں اور ٹراما سینٹروں میں ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹروں کی تقرری کے لیے مالی امداد۔

  • اعضاء کی تبدیلی کے بعد خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) مریضوں کو قوت مدافعت میں تخفیف کی دوائیں فراہم کرنا۔

اس پروگرام کے تحت نئی دہلی میں ایک اعلی سطحی نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ریپلیسمنٹ آرگنائزیشن (نوٹو) اور اب تک 5 ریجنل آرگن اینڈ ٹشو ریپلیسمنٹ آرگنائزیشنز اور 14 ایس او ٹی اوز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ روٹو، تمل ناڈو میں علاقائی بائیو میٹریل مراکز قائم کیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے ریاست بہار اور مہاراشٹر کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ریپلیسمنٹ آرگنائزیشن (نوٹو)،علاقائی آرگن اینڈ ٹشو ریپلیسمنٹ آرگنائزیشن (روٹو) اور اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ریپلیسمنٹ آرگنائزیشن (سوٹو) اعضاء کے عطیہ کے بارے میں مناسب معلومات عوام تک پہنچاتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ www.notto.gov.in اور 24 گھںٹے ساتوں دن کا مفت ہیلپ لائن نمبر (1800114770)کال سینٹر شروع کیا گیا ہے۔ بیداری پیدا کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً متعدد سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔ ان میں سیمینار، ورکشاپ، مباحثے، کھیلوں کے مقابلے، واکاتھن، میراتھن میں شرکت، نکڑ ناٹک، عطیہ اعضا کا دن منانا وغیرہ شامل ہیں۔ شہریوں میں اعضاء کے عطیہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ معلومات صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

****

U. No. 7094

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1739822) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Bengali , Punjabi