صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کوویڈ 19 وبا کے دوران آشا کارکنوں کی فلاح و بہبود
Posted On:
27 JUL 2021 3:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27 جولائی 2021: مالی سال 20-2019 کے دوران کوویڈ 19 مینجمنٹ اینڈ کنٹرول کے قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1113.21 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی اور مالی سال 2020-21 کے دوران "بھارت کوویڈ 19 ہیلتھ نظام کی تیاری اور ہنگامی رسپانس پیکیج" کے تحت 8,147.28 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوویڈ 19 وبا کے دوران آشا کارکنوں کو معمول اور دیگر سرگرمیوں کی ترغیب کے طور پر 2000 روپے دیے جائیں۔ مزید برآں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ جننی سرکشا یوجنا کی بنیاد پر اس وبا کے دوران قومی/ریاستی قواعد کے مطابق، گھر میں مقیم نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ان کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں وغیرہ کے لیے کام پر مبنی مراعات فراہم کریں۔
کوویڈ 19 وبا کے دوران آشا کارکنوں کی جانب سے اہم تعاون کے پیش نظر ریاستوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق کام میں مصروف آشا کارکنوں کو ماہانہ 1000 روپے اضافی دیں، اور اس کے لیے جنوری 2020 سے "کوویڈ 19 صحت نظام کی تیاری اور ہنگامی رسپانس پیکیج" کا استعمال کریں۔ وزیر اعظم غریب کلیان پیکج کے تحت آشا کارکنوں سمیت تمام صحت کارکنوں کے لیے انشورنس اسکیم نافذ کی گئی ہے۔ یہ انشورنس اسکیم کوویڈ 19 سے متعلق ڈیوٹی کے سلسلے میں موت کی صورت میں 50 لاکھ روپے کا انشورنس کور فراہم کرتی ہے۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مارچ 2021 تک آشا کے کل 8 لاکھ 78 ہزار 71 کارکنوں، آشا سہولت کاروں اور دیگر کمیونٹی رضاکاروں کو اضافی کوویڈ 19 ادائیگیاں موصول ہوئی ہیں۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کسی تاخیر کے سلسلے میں کوئی رپورٹ نہیں ہے۔
جون 2021 تک وزیر اعظم غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے) کے تحت آشا کارکنوں کے 43 دعووں کے لیے فنڈز دیے گئے ہیں۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے فنڈز کی تقسیم میں کسی تاخیر کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
آشا کارکن سوشل سیکورٹی کوڈ اور ویجز کوڈ 2020 کے تحت شامل نہیں ہیں۔ وہ صحت رضاکاروں کے تحت آتے ہیں اور کام پر مبنی مراعات کے اہل ہیں۔ آشا کارکنوں کو مندرجہ ذیل فوائد دیے گئے ہیں:
-
پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی بائے) کے تحت بیمہ یافتہ کی موت کی صورت میں 2 لاکھ روپے (بھارت سرکار کی طرف سے) سالانہ پریمیم حصے کا فائدہ۔
-
پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت مستقل معذوری یا حادثاتی موت کے لیے 2 لاکھ روپے کا فائدہ، جزوی معذوری کے لیے ایک لاکھ روپے (بھارت سرکار کی طرف سے 12 روپے سالانہ پریمیم کا تعاون)
-
پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم ایس وائی ایم) کے تحت 60 سال کی عمر کے بعد 3,000 روپے ماہانہ پنشن کا فائدہ۔ بھارت سرکار کی جانب سے 50 فیصد اور مستفیدین کی جانب سے 50 فیصد حصہ)۔
یہ معلومات صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہیں۔
***
U. No. 7090
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1739816)
Visitor Counter : 248