سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
قومی کمیشن برائے غیر نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل
Posted On:
27 JUL 2021 1:52PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،27 / وزارت نے 12 فروری ، 2014 ء کو ایک گزٹ نوٹفکیشن کے ذریعے غیر نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائلیوں (این سی ڈی این ٹی ) قائم کیا تھا ، جس کی مدت نوٹفکیشن کی تاریخ سے 3 سال تھی ۔ حکومت نے ڈی این ٹی کے فوائد کے لئے اب تک مندرجہ ذیل اسکیمیں شروع کی ہیں :
- ڈی این ٹی لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے میٹرک سے پہلے اور میٹرک کے بعد کی ڈاکٹر امبیڈکر اسکالر شپ ۔
- ڈی این ٹی لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ہاسٹل تعمیر کرنے کی نانا جی دیشمکھ اسکیم ۔
غیر نوٹیفائیڈ ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کے لئے ایک ترقیاتی اور فلاحی بورڈ ( ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی ) 21 فروری ، 2019 ء کو تشکیل دیا گیا تھا اور غیر نوٹیفائیڈ ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی نشاندہی کا عمل پورا کرنے کے لئے نیتی آیوگ کے ذریعے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔ ڈی این ٹی برادریون کی نشاندہی اور انہیں ایس سی / ایس ٹی / او بی سی کے زمرے میں رکھنے کے لئے سروے کا کام نیتی آیوگ اور اینھترو پولوجیکل سروے آف انڈیا ( اے این ایس آئی ) کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ محکمے نے ڈی این ٹی برادریوں کے اقتصادی تفویضِ اختیارات کی اسکیم ( ایس ای ای ڈی ) نامی ایک خصوصی اسکیم کو بھی منظوری دی ہے ، جس کے چار عناصر ہیں ۔
- ڈی این ٹی امید واروں کو اچھے معیار کی کوچنگ فراہم کرنا تاکہ وہ مقابلہ جاتی امتحانوں میں شامل ہو سکیں ۔
- انہیں صحت انشورنس فراہم کرنا ۔
- کمیونٹی کی سطح پر روز گار کے اقدامات میں سہولت پیدا کرنا اور
- ان برادریوں کے ارکان کے لئے مکانوں کی تعمیر کی خاطر مالی امداد فراہم کرنا ۔
مذکورہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-07-2021)
U. No. 7076
(Release ID: 1739726)
Visitor Counter : 222