امور داخلہ کی وزارت

قیدیوں کی لازمی تعلیم

Posted On: 27 JUL 2021 4:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27 جولائی ،2021   / جرائم کے ریکارڈ سے متعلق قومی بیورو نے جیل سے متعلق اعداد و شمار مرتب کیے ہیں۔  یہ اعداد و شمار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بیورو کو دیتے تھے۔  بیورو نے اپنی سالانہ اشاعت ‘‘جیل سے متعلق اعداد و شمار – بھارت ’’  میں شائع کیے ہیں۔

جیلیں اور ان میں قید افراد ریاست کا معاملہ ہے جیساکہ آئین ہند کی ساتیوں فہرست کی دوسری فہرست کی چوتھی اینٹری میں کہا گیا ہے۔ قیدیوں سے متعلق انتظامیہ  اور بندوبست ریاستی سرکاروں کی ذمہ داری ہوتی ہے جو قیدیوں کی بہبود کے نہ صرف اقدامات کرنے کی اہل ہوتی ہیں البتہ، وزارت داخلہ وقتاً فوقتاً مختلف ہدایتیں جاری کر کے ریاستی سرکاروں کی مدد کرتی ہے۔ وزارت داخلہ نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قیدخانوں میں خصوصی مطالعاتی مرکز قائم کریں اور نیشنل اوپن اسکول ، فاصلاتی تعلیم کے بورڈ اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کی طرف سے پیش کیے گئے تعلیمی پروگراموں کو قیدیوں کی تعلیم کے لیے مقبول بنانے کے مقصد سے ورکشاپ کا انعقاد کریں۔

مثالی قیدخانے  سے متعلق  ایک جامع مینول 2017 بھی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مئی 2016 میں بھیجا گیا تھا۔ اس مینول میں قیدیوں کی تعلیم سے متعلق  ایک  خصوصی باب ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں داخلے کے وقت قیدیوں کی ان کی  تعلیمی  اہلیت کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے اور انہیں مزید سیکھنے سکھانے کے لیے ان کے رجحان کا پتہ لگایا جائے۔

یہ جانکاری داخلی امور کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U –7102



(Release ID: 1739723) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Punjabi