وزارت دفاع

انڈمان ونکوبار کمانڈ کی جانب سے کرگل وجے دوس منا یا گیا

Posted On: 26 JUL 2021 4:39PM by PIB Delhi

سی آئی این سی اے این لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے برچ گنج ملیٹری اسٹیشن پر گلہائے عقیدت  نذر کئے۔

  • مسلح افواج کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اپیل۔
  • تقریب میں دونوں سروسز کے سرکردہ فوجیوں نے شرکت کی۔

انڈمان ونکوبار کمانڈ (اے این سی)  نے 1999  کی کرگل  جنگ کے دوران بھارت کی شاندار جیت منانے کے لئے 26 جولائی 2021  کو  بریچ گنج فوجی اسٹیشن پر کرگل وجے دوس منایا گیا۔ اس موقع پر اے این سی کے تمام  بازوؤں پر مشتمل مشترکہ سروس  گارڈ کی جانب سے گلہائے عقیدت نذر کرنے کی ایک تقریب کا  اہتمام کیا گیا تھا، تاکہ  کرگل جنگ کے  اُن شہید  ہیروں کو  خراج عقیدت پیش کیا جاسکے، جنہوں نے عظیم قربانی دی تھی۔ اس موقع پر مسلح افواج کی  اعلیٰ ترین روایات کو بھی برقرار رکھا گیا۔ کمانڈر ان چیف انڈمان ونکوبار  کمانڈ (سی آئی این، سی اے این)  لیفیٹننٹ جنرل اجے سنگھ نے  بہادر  جوانوں کی عزت افزائی  کے لئے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں  انڈمان ونکوبار جزائر میں رہ رہے تینوں سروس کے  سرکردہ  فوجیوں کو  بھی  مدعو کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1ZGRC.JPG

سی آئی این سی اے این نے  فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ انہوں نے مسلح افواج کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اپیل کی  اور ہر وقت  تیار  رہنے  کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  جنگی میدان میں ایک  اہم  فائدہ  پہنچا تا ہے۔ اس موقع پر  موجود عملے کی طرف سے  کووڈ – 19  کے  تمام  پروٹوکول پر  عمل کیا گیا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2XYA3.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-7065



(Release ID: 1739402) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Tamil