وزارت دفاع

آئی این ایس تبر نے روسی بحریہ کی ، بحریہ کے دن کی تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 26 JUL 2021 7:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26 جولائی ،2021   /   آئی این ایس تبر روسی بحریہ کے 325ویں دن کی تقریبات  میں حصہ لینے کے لیے 22 جولائی ، 2021 کو روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچا۔ 23 جولائی کو روسی فیڈریشن میں بھارت کے سفیر جناب ڈی بی وینکٹیش ورما نے اِس جہاز کا دورہ کیا اور انہیں کمانڈنگ آفیسرز نے موجودہ تعیناتی کے بارے میں بتایا۔ سفیر نے ہماری سرحدوں کی حفاظت میں اور بھارت – روس دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں رول ادا کرنے پر ستائش کا اظہار کیا۔

وائس ایڈمیرل سرگئی  یلی سیف روسی بحریہ کے بالتک بیڑے کے ڈپٹی کمانڈر نے 23 جولائی ، 2021 کو دورہ کیا۔ انہیں جہاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے روسی فیڈریشن نیوی کے لیے اہم تقریب میں جہاز کی شرکت پر بھارتی بحریہ کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بحری فوجوں کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے اور زیادہ ربط ضبط کی خواہش کا اظہار کیا۔ کمانڈنگ افسر نے ایڈمیرل کو دورے کے آخر میں جہاز کا کریسٹ پیش کیا۔

24 جولائی کو کمانڈنگ آفیسر کیپٹن مہیش مانگی پری نے سینٹ پیٹرز برگ میں تاریخی پسکاریوف ایسکوئے یادگاری شبیہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

25 جولائی کو ، روسی بحریہ کے 325ویں دن کے موقعے پر یہ جہاز   بحریہ کی پریڈ میں جہازوں کے دستے میں شامل ہوا ۔ اس پریڈ کا معائنہ روسی فیڈریشن کے صدر جناب ویلادمیر پتن  نے کیا۔ 50 سے زیادہ جہازوں ، موٹر کشتیوں، آبدوزوں، 48 طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے  پریڈ میں حصہ لیا۔

بحریہ کے دن کی تقریبات کے بعد ، تبر مشق  اندرا  میں حصہ لے گا جو دو روسی جہازوں کے ساتھ بالتک سمندر میں 28 اور 29 جولائی، 2021 کو منعقد کی جائیں گی۔


 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U –7051


(Release ID: 1739335) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi , Tamil