پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

تلاش کے منصوبوں کی جلد منظوری کے لئے حکومت مختلف اقدامات کرتی ہے

Posted On: 26 JUL 2021 2:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 26 جولائی 2021: تیل و گیس بلاکوں کے ٹھیکیداروں/ آپریٹروں کو تلاش اور پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے مختلف حکام سے لازمی منظوری اور اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ ان اجازتوں اور منظوریوں میں پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس (پی ای ایل)، پٹرولیم مائننگ لیز (پی ایم ایل)، ماحول سے متعلق کلیئرنس جیسے ماحولیات کی منظوری، فاریسٹ کلیئرنس، وائلڈ لائف کلیرنس وغیرہ، وزارت دفاع کی طرف سے کلیئرنس،  خلائی محکمے سے کلیئرنس، اقدام و عمل کی منظوری کے علاوہ اور بہت سی دوسری منظوریوں کے لئے رضامندی شامل ہیں۔ اس طرح کی منظوریوں اور اجازتوں کے حصول میں تاخیر سے مجموعی ٹائم لائنز اور تلاش و پیداوار کے منصوبوں کی پیشرفت کو متاثر ہوتی ہے۔

بروقت منظوری اور منظوریوں کو یقینی بنانے کے لئے حکومت مستقل کوششیں کرتی رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی مختلف کوششیں یہ ہیں:

1۔ منظوریوں اور اجازتوں کے عمل کو باقاعدہ  اور تیز بنانے کے لئے کابینہ سکریٹری کے تحت ایک بااختیار رابطہ کمیٹی (ای سی سی) تشکیل دی گئی ہے۔

2۔ وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس (ایم او پی اور این جی) کے مطابق 28.02.2020 کو پروڈکشن شیئرنگ کنٹریکٹ (پی ایس سی) کے سیلف سرٹیفیکیشن کی منظوری دی گئی۔ ایسے بائیس طریقوں کی نشاندہی کی گئی جن میں ٹھیکیداروں سے دستاویزات سیلف سرٹیفیکیشن کی بنیاد پر قبول کی جائیں گی اور کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

3۔ وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  نے ویب پر مبنی ورک فلو ایپلی کیشن  پریویش کا آغاز کیا ہے۔ اسے مرکزی، ریاستی اور ضلعی سطح کے حکام سے  ماحولیات، جنگلات، جنگلات کی زندگی اور سی آر زیڈ منظوری کے حصول کے لئے تجاویز آن لائن جمع کرانے اور نگرانی کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

4۔ محکمہ دفاع اور وزارت داخلہ  کے ساتھ مشاورت سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہائڈروکاربن (ڈی جی ایچ) نے ایم او ڈی سے متعلق جہازوں کی منظوری اور ایم ایچ اے سے متعلق ایکسپلوریشن اور پروڈکشن آپریشنز کی تمام درخواستوں کیلئے برقی نظام تیار اور نافذ کیا ہے۔

5۔ متعلقہ ریاستوں سے متعلق لائسنس یا منظوری سے متعلق زیر التوا امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایم او پی اینڈ این جی ، ڈی جی ایچ ، ریاستی حکومت کے عہدیداروں کی موجودگی میں باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔

6۔ اوُرجا پرگتی (سرگرم  گورننس اور بروقت نفاذ کے لئے مشترکہ ایکشن کے ذریعہ اپٹ اسٹریم رسپانس) ویب پر مبنی انٹرایکٹو پورٹل کا آغاز ڈی جی ایچ کے ذریعہ حال ہی میں کیا گیا ہے۔ اس میں مختلف اسٹیک ہولڈروں جیسے آپریٹروں، مرکزی وزارتوں اور ریاستوں سے وابستہ اپ اسٹریم ہائیڈرو کاربن سیکٹر سے متعلق طویل مدت سے التوا میں پڑے معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔

 

یہ اطلاع  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رمیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7028


(Release ID: 1739317) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Bengali , Punjabi