اقلیتی امور کی وزارتت
غریب نواز ہنر مندی کے فروغ کے مرکز
Posted On:
26 JUL 2021 3:12PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 / اقلیتی امور کی وزارت کے تحت خود مختار ادارہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن اقلیتی نو جوانوں کو روز گار فراہم کرنے والی ہنر مندی کے فروغ کے مختصر مدتی کورس فراہم کرنے کے لئے غریب نواز روز گار اسکیم نافذ کرتی ہے تاکہ یہ نو جوان پروگرام کو نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت ( ایم ایس ڈی اینڈ ای ) کے مشترکہ ضابطوں کے مطابق ہنر مندی کی بنیاد پر روز گار حاصل کر سکیں ۔ اتر پردیش سمیت پورے ملک میں 371 تربیتی مراکز کھولے گئے ہیں ۔
اتر پردیش کے 22 اضلاع میں کل 65 تربیتی مراکز کھولے گئے ہیں ، جس میں 9620 طلباء کو تربیت دی جا چکی ہے ۔
اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق فیض حاصل کرنے والے سبھی امید واروں کو روز گار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ پی آئی اے کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ تربیت پانے والے کل طلباء میں سے کم از کم 70 فی صد امید واروں کو ملازمت دی جائے ۔ ماہانہ مشاہدہ ، جو زیادہ سے زیادہ تین مہینے تک کیا جا سکتا ہے اور ملازمت کے بعد زیادہ سے زیادہ دو مہینے تک امداد دی جاتی ہے ، جو فیض حاصل کرنے والوں کے ہاتھوں میں براہ راست ادا کی جا رہی ہے ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-07-2021)
U. No. 7023
(Release ID: 1739314)
Visitor Counter : 173