اقلیتی امور کی وزارتت
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا پروگرام
Posted On:
26 JUL 2021 3:14PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 / اقلیتی امور کی وزارت ملک کے زیادہ اقلیتی آبادی والے علاقوں ( ایم سی اے ) میں پردھان منتری جن وِکاس کاریہ کرم ( پی ایم جے وی کے ) نافذ کرتی ہے ، جس کا مقصد ایم سی ایز میں سماجی اقتصادی اثاثوں اور بنیادی سہولیات کو فروغ دینا ہے ۔ اس اسکیم کو مئی ، 2018 ء میں پھر سے مرتب کیا گیا تھا اور اس اسکیم کے نفاذ کے لئے نشان زد علاقوں کی تعداد 196 اضلاع سے بڑھا کر 308 اضلاع کر دی گئی ہے ، جن میں زیادہ اقلیتی آبادی والے 870 بلاک ، اقلیتوں کی زیادہ آبادی والے 321 قصبے اور اقلیتوں کی زیادہ آبادی والے 109 ضلع صدر دفاتر شامل ہیں ۔ ایم سی ایز کی تفصیلات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر دستیاب ہیں ۔ پچھلے 7 برسوں میں پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم ( پی ایم جے وی کے ) کے تحت 43 ہزار بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ قائم کئے گئے ہیں ، جن میں اسکول ، کالج ، ہاسٹل ، کمیونٹی سینٹر ، مشترکہ سروس سینٹر ، آئی ٹی آئی ، پولیٹکنک ، لڑکیوں ہاسٹل ، سدبھاؤنا منڈپ ، ہنر مرکز وغیرہ شامل ہیں ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-07-2021)
U. No. 7022
(Release ID: 1739313)
Visitor Counter : 171