پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایس پی آر پروگرام کے مرحلہ – 2  کے تحت  6.5 ایم ایم ٹی ذخیرے کی اہلیت والے مزید دو تجارتی و کلیدی سہولیات  قائم کی جائیں گی  

Posted On: 26 JUL 2021 2:18PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،26 / پیٹرولیم کے کلیدی ذخائر ( ایس پی آر ) پروگرام کے مرحلہ – I کے تحت حکومتِ ہند   نے اپنے خصوصی مقصد والی کمپنی ، انڈین اسٹریٹیجک  پیٹرولیم ریزرو لمیٹیڈ ( آئی ایس پی آر ایل ) کے ذریعے  کئی مقامات پر  5.33 ملین میٹرک ٹن ( ایم ایم ٹی ) کی صلاحیت والے پیٹرولیم ذخیرہ کرنے کی سہولیات  قائم کی ہیں ۔ ان مقامات میں  ( i ) وشاکھا پٹنم  ( 1.33 ایم ایم ٹی ) ، ( ii ) منگلورو ( 1.5 ایم ایم ٹی ) اور ( iii ) پدور ( 2.5 ایم ایم ٹی ) شامل ہیں ، جہاں خام تیل بھرا گیا ہے ۔ مرحلہ – I  کے تحت قائم پیٹرولیم ریزرو کلیدی نوعیت کے ہیں اور ان میں  ذخیرہ کیا گیا خام تیل  ، تیل کی قلت کے دوران  ،  جب بھی حکومتِ ہند  کے ذریعے  اعلان کیا گیا ، استعمال کیا جائے گا ۔

          پیٹرولیم ریزرو پروگرام  کے مرحلہ – II کے تحت حکومت نے جولائی ، 2021 ء میں  مزید دو تجارتی – کلیدی  سہولیات قائم کرنے کو منظوری دی تھی   ، جس کی  ذخیرہ کرنے کی صلاحیت  6.5 ایم ایم ٹی  ہے ۔ یہ  سہولیات  چاندھی کھول میں  زیر زمین ( 4 ایم ایم ٹی ) اور پدور میں ( 2.5 ایم ایم ٹی ) میں پی پی پی موڈ  میں تیار کی جائیں گی ۔ ان ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی تعمیر کے لئے  تجویز کی درخواست  آخری مرحلے میں ہے ۔  مالی سال 21-2020 ء کے بجٹ میں  مرحلہ – II کے لئے زمین کو تحویل میں لینے کی خاطر 210 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور یہ  رقم   آئی ایس پی آر ایل کو دے دی گئی ہے ۔

          مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس قانون  کی دفعہ 9 ( 2 ) کے تحت  مصنوعات کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کے لئے  جی ایس ٹی کونسل  کی سفارش  ضروری ہے ۔ اب تک جی ایس ٹی کونسل نے  پیٹرول اور ڈیزل کو  جی ایس ٹی میں شامل کرنے کے لئے کوئی سفارش نہیں کی ہے ۔

مذکورہ معلومات پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-07-2021)

U. No.  7024

 


(Release ID: 1739202) Visitor Counter : 226


Read this release in: English , Punjabi , Tamil