وزارتِ تعلیم
مہاراشٹر کے سات شہروں کے امیدواروں کو جے ای ای (مین)-2021 سیشن-3 کے لیے ایک اور موقع دیا جائے گا: جناب دھرمیندر پردھان
کولہا پور، پالگھر، رتنا گیری، رائے گڑھ، سندھودرگ، سانگلی اور ستارا میں موسلا دھار بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے
کے پیش نظر لیا گیا فیصلہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 JUL 2021 8:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،24 جولائی 2021: مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش اور مٹی کے تودے کھسکے کے تناظر میں این ٹی اے کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان تمام امیدواروں کو ایک اور موقع فراہم کرے جو کولہا پور، پالگھر، رتنا گیری، رائے گڑھ، سندھودرگ، سانگلی اور ستارا میں جے ای ای (مین) - 2021 سیشن-3 کے امتحانی مراکز تک نہیں پہنچ سکے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ان شہروں میں امتحانی مراکز رکھنے والے طلبا جو جے ای ای (مین) - 2021 سیشن-3 کے لیے 25 اور 27 جولائی 2021 کو اپنے امتحانی مراکز تک پہنچنے سے قاصر ہیں، انھیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھیں ایک اور موقع دیا جائے گا اور جلد ہی این ٹی اے کی طرف سے تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ اپ ڈیٹ کے لیے این ٹی اے (www.nta.ac.in) اور (jeemain.nta.nic.in) کی آفیشل ویب سائٹس کو دیکھتے رہیں۔
جے ای ای (مین) - 2021 کے بارے میں مزید وضاحت کے لیے امیدوار jeemain@nta.ac.in پر 011-40759000 پر رابطہ یا ای میل بھی کرسکتے ہیں۔
*****
U. No. 6992
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(ریلیز آئی ڈی: 1738934)
وزیٹر کاؤنٹر : 159