وزارت خزانہ

سی بی آئی سی نے لائسنس/رجسٹریشن کی بار بار تجدید کی ضرورت کو ختم کرکے تعمیل کے بوجھ کو کم کیا

Posted On: 24 JUL 2021 8:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 24 جولائی 2021، سینٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ ٹیرف (سی بی آئی سی) نے 23.07.2021 سے کسٹم بروکروں اور مجاز کیریئرز کو جاری کردہ لائسنسوں/رجسٹریشن کی بار بار تجدید کی ضرورت کو ختم کردیا ہے۔ اس سے تجارت پر عائد تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اس سے پہلے لائسنسوں/رجسٹریشن کی تجدید اور متعدد دستاویزات جمع کرانے کے لیے درخواست دینا ضروری تھا۔

ان موجودہ لائسنسوں/رجسٹریشنوں کا تاحیات دورانیہ کسٹم بروکرز لائسنسنگ ضوابط، 2018 اور میرین کارگو مینی فیسٹ اور شپمنٹ ضوابط 2018 میں کی گئی ترامیم کے طور پر ہوگا۔

ایک اور تبدیلی جو متعارف کرائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ لائسنس یافتہ/ رجسٹریشن ہولڈر کو اپنی پسند کے مطابق رضاکارانہ طور پر اپنا لائسنس/رجسٹریشن ترک کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کا لائسنس/رجسٹریشن منسوخ کرنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے فعال نہیں ہیں۔ یہ اقدامات بددیانت افراد کے ذریعے غیر فعال لائسنس/رجسٹریشن کے غلط استعمال کو روکیں گے جو غلط طور پر درآمد یا برآمد کا تعین کرتے ہیں یا غلط طور سے درآمدی ری فنڈ/مراعات حاصل کرتے ہیں اور جب پکڑے جاتے ہیں تو اصل لائسنس/رجسٹریشن ہولڈر پر بوجھ کا سبب بنتے ہیں۔ وہیں اگر حقیقی وجوہات کی بنا پر کوئی سرگرمی نہ ہو تو کسٹم کمشنر کو دوبارہ اندراج کا اختیار دے کر تجارت کے مفاد کا تحفظ کیا گیا ہے۔

توقع کی جاتی ہے کہ تاحیات لائسنس/ رجسٹریشن کی مدت سے تجارت کو اس کی تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے اور بھارت میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دے کر بڑی راحت ملے گی۔ بار بار تجدید کی ضرورت کو ختم کرنے سے کسٹم اور تجارت کے درمیان انٹرفیس بھی کم ہو جاتا ہے جو سی بی آئی سی کے 'کنٹیکٹ لیس کسٹمز' کی پہل ہے جو اس کے فلیگ شپ انسٹنٹ کسٹم پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے۔

****

U. No. 6991

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1738930) Visitor Counter : 168