امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج شیلونگ، میگھالیہ میں نین ریاستی بس ٹرمینل کا افتتاح کیا


جناب امت شاہ نے اُمساولی میں کرائیوجینک آکسیجن پلانٹ اور پیڈیاٹرک وارڈ کا افتتاح بھی کیا

2014 میں نریندر مودی حکومت کے قیام کے بعد، شمال مشرق کے رابطے کو اولین ترجیح دی گئی

شمال مشرق خطے کی ترقی اسی وقت ہوسکتی ہے جب اس جغرافیائی طور پر دور دراز خطے کو ہر طرح کے رابطے مہیا کیے جائیں اور اس بس ٹرمینل سے نہ صرف رابطے میں اضافہ ہوگا بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا

مودی سرکار چاہتی ہے کہ 2023 -24 سے پہلے شمال مشرق کی تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں کو ریل، روڈ اور فضائی رابطوں کے ذریعے جوڑ دیا جائے

نریندر مودی سرکار نے میگھالیہ کی ترقی اور یہاں کے عوام کو معیشت سے جوڑنے پر زور دیا ہے

پورے شمال مشرقی خطے میں مودی سرکار تین چیزوں کو ترجیح دے کر آگے بڑھ رہی ہے:

پہلا: اس کی بولیوں، زبانوں کو تحفظ فراہم کرنا اور فروغ دینا، اس کے رقص، موسیقی، خوراک، ثقافت کے بارے میں پورے بھارت میں شعور پیدا کرنا،

دوسرا: شمال مشرق کے تمام تنازعات کو حل کرکے اسے پرامن خطہ بنانا، اور

تیسرا: شمال مشرق کو ایک ترقی یافتہ خطہ بنانے اور اس کی جی ڈی پی کی حصہ داری کو آزادی سے پہلے والی سطح پر لانے کی کوشش کرنا

Posted On: 24 JUL 2021 8:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24 جولائی 2021، مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے آج شیلونگ میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب امیت شاہ نے امساولی میں ایک کرائیوجنک آکسیجن پلانٹ اور پیڈیاٹرک وارڈ کا افتتاح کیا۔ انھوں نے ماویانگ میں انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی، سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت اور خلائی محکمے کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت، جناب بی ایل ورما، میگھالیہ کے وزیر اعلی، جناب کانراڈ سنگما اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YCE4.jpg

اس موقع پر جناب امیت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں نریندر مودی حکومت کے قیام کے بعد، شمال مشرق کے رابطے کو اولین ترجیح دی گئی۔ جب ہم یہ کہتے تھے کہ ہم شمال مشرقی ریاستوں کی دارالحکومتوں کو ریل اور فضائی راستے سے جوڑیں گے تو یہ حزب اختلاف کے لوگ ہم پر ہنستے تھے- یہاں کون آئے گا؟ کس کے لیے؟ انھوں نے کہا کہ مودی سرکار کا مقصد شمال مشرق کی تمام ریاستوں کی دارالحکومتوں کو 2023-24 سے پہلے ریل، سڑک اور فضائی رابطوں کے ذریعے جوڑنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج جو کام یہاں ہورہا ہے، اسے بہت سال پہلے ہونا چاہیے تھا، اور آج یہاں بھارت سرکار اور حکومت میگھالیہ کے تعاون سے ایک انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل بنایا جارہا ہے جس پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ جہاں تک میگھالیہ کا تعلق ہے، 2014 سے لے کر اب تک، میگھالیہ کی ترقی کو تیز کرنے اور اس کے لوگوں کو معیشت سے جوڑنے کا کام مرکز میں نریندر مودی حکومت نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی سرکار نے بچولیوں کو ہٹاکر لوگوں کے حق کی رقم براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کا کام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SD1L.jpg

انھوں نے کہا کہ میگھالیہ حکومت نے مرکزی تعاون سے تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے 67 منصوبے مکمل کرلیے ہیں اور 800 کروڑ روپے کے 38 مزید منصوبے جاری ہیں۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی سرکار نے مختلف قسم کے کٹہل مشن، مشروم مشن، ریشم اور دودھ کے مشن اور ماہی گیری کے لیے 650 کروڑ روپئے دیے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پورے شمال مشرقی خطے میں مودی حکومت تین باتوں کو اہمیت دے کر آگے بڑھ رہی ہے - اول، بولیوں، زبانوں، رقص، موسیقی، خوراک، ثقافت کو تحفظ فراہم کرنا اور فروغ دینا اور ان کے بارے میں پورے ملک میں شعور اجاگر کرنا۔ دوسرا، شمال مشرق کے تمام تنازعات کو حل کرکے اور اسے ایک پرامن خطہ بنانا، اور تیسرا، شمال مشرق کو ایک ترقی یافتہ خطہ بناکر اور اس کی جی ڈی پی کی حصہ داری کو آزادی سے قبل کی سطح پر واپس لانا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اسے حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں اور سب کی اجتماعی کاوشوں سے ہم چند برسوں میں اس مقصد کو حاصل کرلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جس دن جی ڈی پی میں اس خطے کی شراکت 20 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، غربت، بیروزگاری اور بدامنی کا کوئی سراغ نہیں ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CE6E.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ ملک کے ان خطوں میں سے ایک ہے جہاں رابطے کی بہت ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ رابطے کے بغیر نہ تو ملک کے اس کونے کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، اور نہ ہی اس خطے کا سنہری دور واپس لاکر یہاں ترقی کو تیز کیا جاسکتا ہے۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ ترقی اسی وقت ہوسکتی ہے جب اس جغرافیائی طور پر دور دراز خطے کو ہر طرح کی رابطے مہیا کیے جائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بس ٹرمینل سے نہ صرف دیگر ریاستوں کے ساتھ رابطے بڑھیں گے بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ اگر کسی بھی خطے میں پوری دنیا میں سب سے امیر ثقافت ہے تو وہ شمال مشرق میں ہے۔ خطے کی بہت سی زبانیں، ثقافتیں، آلات موسیقی اور الگ الگ ثقافتی شناختیں محفوظ ہیں کیوں کہ آٹھ ریاستوں نے تعامل اور تبادلے کے ذریعے ایک دوسرے کی تکمیل کی کوشش کی ہے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ اگر رابطہ نہ ہو تو ہم زیادہ دن اس ثقافت کو برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شمال مشرق کے خطے کی ثقافت، زبانوں، موسیقی، رقص، کھانے پینے کا تنوع نہ صرف شمال مشرق بلکہ پورے بھارت کا زیور ہے اور اس کی پروان چڑھانے کی ذمہ داری پورے بھارت پر عائد ہوتی ہے، نہ کہ صرف شمال مشرق پر۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045LRC.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی رابطے کے ذریعے شہریوں تک ترقی اور خدمات کو پہنچانے کے لیے بھی بہت ساری کوششیں کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کامن سروس سینٹرز سے دستاویزات کی تجدید اور رسید دونوں آسانی سے انجام دی جارہی ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی جیسی بہت سی سہولیات گھر پر آرام سے دست یاب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شمال مشرقی کونسل نے یہاں ایک وژن کے ساتھ جو کام کیا ہے، اس سے پورا شمال مشرقی خطہ مستفید ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میگھالیہ کے تقریباً ساڑھے چھ لاکھ خاندانوں کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں، لیکن آج یہاں کا ہر خاندان جن دھن یوجنا کے تحت اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔ آج میگھالیہ میں ایک بھی گھر ایسا نہیں جس میں بیت الخلا نہ ہو۔ میگھالیہ بھی 100 کھلے میں بیت الخلا سے پاک ریاستوں کی فہرست میں شامل ہے۔

میگھالیہ میں 3.39 لاکھ کنبوں کو نل کا پانی میسر نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ہدف طے کیا ہے کہ ان تمام کنبوں کو ان کے گھروں پر پینے کا پانی مہیا کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میگھالیہ میں 39 ایکلویہ رہائشی ماڈل اسکول شروع کر دیے گئے ہیں۔

تقریب کا لنک : https://youtu.be/GFcw2oEc63U

***

U. No. 6990

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1738929) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Manipuri