صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری اپ ڈیٹ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ویکسین کی 44.53 کروڑ سے زیادہ خوراک فراہم کی گئی
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں اور نجی اسپتالوں کے پاس بھی ویکسین کی 2.98کروڑ سے زیادہ خوراک دستیاب ہیں، جن کا ابھی استعمال کیا جانا ہے
Posted On:
24 JUL 2021 10:42AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 24 جولائی مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی رفتار تیز کرنے اور دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ کووڈ – 19 ویکسین کی وسیع پیمانے پر دستیابی سے متعلق نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا ہے۔ ٹیکہ کاری مہم کے ذریعہ مزید ویکسینوں کی دستیابی کے ساتھ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ویکسین کی دستیابی کی پیش گوئی کے ذریعہ ٹیکہ کاری مہم کو فروغ دیا گیا ہے تاکہ ان کے ذریعہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستیں بہتر منصوبہ بندی کر سکیں اور ویکسین کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔
ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت ، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت میں کووڈ ویکسین فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔سبھی کو ٹیکہ فراہم کرانے سے متعلق کووڈ – 19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین بنانے والوں کے ذریعہ تیار کی گئی 75 فیصد ویکسین خریدے گی اور انہیں ریاستوں اور مرکز زیر انتظام ریاستوں کو (مفت) فراہم کرے گی۔
ویکسین کی خوراک
|
24 جولائی 2021
|
فراہمی
|
44,53,86,390
|
ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی
|
85,58,360
|
استعمال
|
41,55,50,543
|
دستیاب باقی ماندہ خوراک
|
2,98,35,847
|
حکومت ہند نے اب تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کووڈ ویکسین کی 44.53 کروڑ (44،53،86،390) سے زائد خوراکیں سبھی ذرائع سے فراہم کر چکی ہیں اور مزید 85،58،360 خوراکیں فراہم کیے جانے کے عمل میں ہیں۔
ان میں سے ضائع ہونے والی ویکسین سمیت مجموعی طور پر 41،55،50،543 خوراک استعمال کی گئی ہیں (آج صبح 8 بجے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق)۔
بھی ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام ریاستوں اور نجی ہسپتالوں کے پاس ابھی بھی ویکسین کی 2.98کروڑ سے زیادہ (2،98،35،847)خوراک دستیاب ہیں جو باقی ہیں، جن کا ابھی استعمال کیا جانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(24.07.2021)
U-6961
(Release ID: 1738661)
Visitor Counter : 165