ریلوے کی وزارت
مسافر ٹرینوں کو چلانے کے پروجیکٹ میں پی پی پی کے لئے آج ٹینڈر کھولے گئے
40 جدید ڈبوں کے ساتھ 29 جوڑی ٹرینوں کو چلانے کے لئے پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کی بولیوں سے تقریباً 7200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہو گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 JUL 2021 6:11PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 جولائی/ صنعتی فریقوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت اور کئی دور کے تبادلۂ خیال کے بعد مسافر ٹرینوں کو چلانے کے پروجیکٹ میں پی پی پی کے لئے 23 جولائی ، 2021 ء کو ٹینڈر کھولے گئے ۔ یہ اقدام بھارت میں سرکاری – پرائیویٹ ساجھیداری ( پی پی پی ) کے ذریعے عالمی درجے کی ریل گاڑیاں چلانے کی ایک نئی کوشش ہے ۔
ریلوے کی وزارت کو تقریباً 40 جدید ڈبوں کے ساتھ 29 جوڑی ٹرینوں کو چلانے کے لئے پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر دونوں سے بولیاں موصول ہوئی ہیں ، جس سے تقریباً 7200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہو گی ۔ ریلوے کی وزارت تیزی کے ساتھ اس کا تجزیہ کرے گی اور بولیوں کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 23.07.2021 )
U.No. 6957
(ریلیز آئی ڈی: 1738617)
وزیٹر کاؤنٹر : 143