وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے مہاراشٹر ، کرناٹک اور گوا میں سیلاب سے راحت اور بچاؤ کے لئے امداد فراہم کی

Posted On: 23 JUL 2021 11:30PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 23 جولائی/ ایسے میں ، جب کہ مسلسل بارش  اور دریاؤں اور باندھ  کی سطحوں میں اضافے کی وجہ سے مہاراشٹر ، کرناٹک اور گوا   کے وسیع علاقے  سیلاب کی زد میں ہیں ، بحریہ کی مغربی کمان نے   ریاستوں اور ضلع انتظامیہ کی  متاثرہ  علاقوں میں مدد فراہم کرنے کے لئے وسائل   فراہم کئے ہیں ۔

مہاراشٹر : سول حکام سے امداد کی درخواست موصول ہونے کے بعد بحریہ کی سیلاب سے بچاؤ کی  7 ٹیموں ( ایف آر ٹی ) کو ممبئی سے   رتنا گری اور رائے گڑھ اضلاع میں  22 جولائی ، 2021 ء کو روانہ  کیا گیا ہے  ۔  ایک سی کنگ 42 سی ہیلی کاپٹر ممبئی سے پولاڈپور ، رائے گڑھ  میں 23 جولائی  کو فضائی امداد کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ 23 جولائی کو گوا سے ایک  اے ایل ایچ  ہیلو  کو رتنا گری میں بچاؤ کارروائیوں کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، ممبئی میں سیلاب سے بچاؤ کی اضافی ٹیموں کو پوری طرح تیار رکھا گیا ہے تاکہ انہیں کہیں بھی تعینات کیا جا سکے ۔

کرناٹک : اتر کنڈا کے ضلع  کلکٹر  کی طرف سے امداد کی درخواست پر 23 جولائی ، 2021 ء کو صبح سویرے   کاروار  میں  بھارتی بحریہ کی ایمرجنسی  ریسپونس ٹیم ( ای آر ٹی ) ، جس میں  17 غوطہ خور ، 5 جیمنی  ، لائف جیکیٹ  اور ہلکی کشتیاں شامل ہیں ،  امدادی کاموں کے لئے تعینات کی گئی ہے ۔  یہ ٹیم  سنگ گڈا اور بھیرے گاؤوں میں پھنسے   100 سے زیادہ لوگوں  کو کامیابی سے باہر نکال چکی ہے اور  کیگا اور ملاّ پور میں اپنا کام  جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بچائے گئے لوگوں کو ضلع انتظامیہ کی مدد سے محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے ۔  اس کے علاوہ ،  ڈونگری اور گنگا ولّی دریا کے آس پاس بچاؤ مشن میں  دو ہوٹلوں میں پھنسے 8 لوگوں کو فضائیہ  کے  ہیلی کاپٹروں کے ذریعے باہر نکالا گیا ہے ۔  بحریہ کے اے ایل ایچ  ( ہیلی کاپٹر ) نے دو گھنٹے سے زیادہ لوگوں کو باہر نکانے کی  کارروائیاں انجام دیں ۔

گوا : کاروار میں بچاؤ کوششوں میں   فضائی امداد فراہم کرنے کے علاوہ پونڈا کے نزدیک  گنجم میں بھی پرواز کی گئی تاکہ وہاں پانی  کی سطح   کی تصدیق کی جا سکے ۔ ایک اور اے ایل ایچ   رتنا گری میں بھی  تعینات کیا گیا ہے ، جو وہاں  تلاشی اور بچاؤ کی کارروائیاں  انجام دے رہا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   23.07.2021 )

U.No. 6956



(Release ID: 1738616) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi