زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پرمپراگت کرشی وِکاس یوجنا ( پی کے وی وائی ) کے تحت نامیاتی کھیتی کا فروغ
Posted On:
23 JUL 2021 6:10PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 جولائی/ حکومتِ ہند ملک میں کلسٹر کے طریقۂ کار پر کیمیکل سے پاک نامیاتی کھیتی کو فروغ دینے کے لئے 16-2015 ء سے پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا ( پی کے وی وائی ) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے ۔ اس پروگرام کے تحت کلسٹر مرتب کرنے ، صلاحیت سازی ، لاگت کے لئے ترغیب ، قدر میں اضافے اور مارکیٹنگ میں مدد کے لئے 50000 روپئے / ہیکٹیئر / 3 سال فراہم کی جا رہی ہے ۔ اس میں سaے 31000 روپئے / ہیکٹیئر / 3 سال نامیاتی لاگت کی خریداری اور تیاری کےلئے جیسے نباتاتی / نامیاتی کھاد ، نباتاتی کیڑے مار ادویات ، بیج وغیرہ کے حصول کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں اور ڈی بی ٹی کے ذریعے 8800 روپئے / ہیکٹیئر / 3 سال قدر میں اضافے اور مارکیٹ کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں، جس میں فصل کی کٹائی کے بعد کا بندوبست شامل ہے ۔ پروگرام کے تحت پچھلے چار سال کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کل 1197.64 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ کلسٹر کی تیاری ( 20 ہیکٹیئر کا ) اور صلاحیت سازی بشمول کھیت میں کام کرنے والوں کی تربیت کے لئے 3000 روپئے / ہیکٹیئر / 3 سال کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے ۔
پچھلے 4 سال کے لئے ( 2018-2017 ء سے 2021-2020 ء ) صلاحیت سازی کے لئے جاری کردہ فنڈ
سال
|
بجٹ تخمینہ ( بی ای )
|
نظر ثانی شدہ تخمینہ ( آر ای )
|
اجراء
|
2017-18 ء
|
350.00
|
250.00
|
203.46
|
2018-19 ء
|
360.00
|
335.91
|
329.46
|
2019-20 ء
|
325.00
|
299.36
|
283.67
|
2020-21 ء
|
500.00
|
350.00
|
381.05
|
میزان
|
1535.00
|
1235.27
|
1197.64
|
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 23.07.2021 )
U.No. 6954
(Release ID: 1738615)
Visitor Counter : 238