وزارات ثقافت
آشاڈھ پورنیما۔دھم چکر دیوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے لئے وزیر اعظم کا پیغام
کورونا وبائی مرض کے دور میں بھگوان بدھ کی معنویت میں مزید اضافہ ہوا ہے : وزیر اعظم
بھارت نے یہ دکھا دیا ہے کہ بھگوان بدھ کے بتائے راستے پر چل کر ہم کیسے ازحد مشکل چنوتیوں کا سامنا کر سکتے ہیں: وزیر اعظم
سانحات کے دور میں، دنیا ان کی تعلیمات کو محسوس کیا ہے: وزیر اعظم
Posted On:
24 JUL 2021 4:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 جولائی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کے کورونا وبائی مرض کے دور میں بھگوان بدھ کی معنویت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارت نے یہ دکھا دیا ہے کہ بھگوان بدھ کے دکھائے راستے پر چل کر ہم کیسے ازحد مشکل چنوتی کا بھی سامنا کر سکتے ہیں۔ بھگوان بدھ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پوری دنیا یکجہتی کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔ آشاڈھ پورنیما دھم چکر دیوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے لئے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کی’عبادت کے ساتھ دیکھ بھال‘ کی یہ پہل قدمی قابل ستائش ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ذہن، ہمارے قول، عزم اور ہمارے کام اور کوششوں کے درمیان ہم آہنگی ہی ہمیں غموں سے دور اور خوشیوں کے قریب لا سکتی ہے۔ یہ ہمیں اچھے حالات میں عام فلاح و بہبود کے کام کرنے کے لئے ترغیب فراہم کرتی ہے اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے قوت فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس ہم آہنگی کو حاصل کرنے کے لئے بھگوان بدھ نے ہمیں آٹھ نکاتی راستہ بتایا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایثار اور تحمل میں تپے بھگوان بدھ جب بولتے ہیں تو وہ محض الفاظ ہی نہیں ہوتے بلکہ ’دھم‘ کا ایک دائرہ بن جاتا ہے اور ان سے حاصل ہونے والا علم عالمی فلاح و بہبود کا مظہر بن جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی لیے آج ان کے پیروکار دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔
’دھم پدا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ عداوت، عداوت کو ختم نہیں کرتی۔ اس کے بجائے، عداوت کو محبت اور بڑے دل کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔ سانحات کے دور میں، دنیا نے اس محبت اور ہم آہنگی کی طاقت کو محسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ اب جبکہ بھگوان بدھ کی تعلیمات اور انسانیت کا احساس دنیا میں عام ہو رہا ہے، ایسے میں دنیا کامیابی اور خوشحالی کی نئی بلندیاں سر کرے گی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:6963
(Release ID: 1738602)
Visitor Counter : 278