زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کسانوں کے لیے براہ راست آمدنی سپورٹ

Posted On: 23 JUL 2021 6:08PM by PIB Delhi

کاشتکاروں کی فصلوں کی معاوضہ قیمت کو یقینی بنانے کے لیے ایم ایس پی کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ، مرکزی حکومت پہلے ہی مرکزی شعبے کی اسکیم کے ذریعہ کاشتکاروں کو براہ راست آمدنی کی امداد فراہم کر رہی ہے، جسے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) یوجنا کہا جاتا ہے اور جسے یکم دسمبر، 2018 سے لاگو کی جا رہا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک بھر میں اراضی زمین رکھنے والے کسان خاندانوں کو، کچھ استثنات کے ساتھ، مالی امداد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ زراعت اور اس سے وابستہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گھریلو ضروریات سے متعلق اخراجات کی دیکھ بھال کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت، 6000 روپے سالانہ کی رقم کو 2000 روپے کی 4 ماہانہ قسطوں میں براہ راست کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، اب تک تقریباً 11.08 کروڑ اہل مستفیدین کے بینک کھاتوں میں 1.37 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی جا چکی ہے۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6940



(Release ID: 1738512) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Punjabi