جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

این ٹی پی سی نے مدھیہ پردیش میں 450 میگا واٹ کے شمسی پروجیکٹوں کی بولی میں کامیابی حاصل کی


2032 تک 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیا

Posted On: 20 JUL 2021 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جولائی ،2021   / این ٹی پی سی قابل تجدید توانائی لمیٹڈ (این ٹی پی سی آر ای ایل) جو این ٹی پی سی کی ایک 100 فیصد ذیلی کمپنی ہے مدھیہ پردیش کے شاجاپور شمسی پارک میں 450 میگاواٹ کے شمسی پروجیکٹ کے لیے ریوا ، الٹرا ، میگا سولر لمیٹڈ میں فاتح بن کر ابھری ہے۔

این ٹی پی سی رینیویبلز میں 105 میگاواٹ اور 220 میگا واٹس کی صلاحیت میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میں 2.35  روپے فی کے ڈبلیو ایچ، اور 2.33 روپے فی کے دبلیو ایچ سب  سے کم  محصول تحریر کیا تھا۔ اس ٹینڈر کو  15 بولی لگانے والوں میں سے زبرست رد عمل حاصل ہوا ہے۔

حال ہی میں، این ٹی پی سی آر ای ایل کو 12 جولائی، 2021 کو ایم این آر ای کی طرف سے اجازت دی گئی تھی۔ یہ اجازت شمسی پارک کی اسکیم موڈ 8 (الٹرا میگا ری نیویبل اینرجی پاور پارک) کے تحت دی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6784


(Release ID: 1738462) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi