وزارات ثقافت

آندھر پردیش کی 3 عمارتوں کی اضافی سہولیات  فراہم کرنے کے لیے آدرش اسمارک کے طورپر نشاندہی کی گئی : جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 20 JUL 2021 5:34PM by PIB Delhi

خاص باتیں:

  • ناگارجن کونڈا میں  تاریخی عمارتوں سالی ہنڈم میں بودھ کھنڈر اور ویر بھدر مندر کی آندھرا پردیش میں آدرش اسمارک کے طور پر نشاندہی کی گئی۔
  • کسی آدرش اسمارک میں وائی فائی، کیفیٹیریا، اینٹرپریٹیشن  مرکز، بریل سائی نیج، چراغہ سمیت اضافی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
  • حکومت کی ایک وراثت کو گود لینے کی اسکیم میں گانڈی کوٹا میں قلعہ بھی شامل ہے۔
  • آندھر پردیش میں مرکزی طور پر تحفظ یافتہ 135 تاریخی عمارتیں / مقامات

آندھرا پردیش میں 135 ایسی تاریخی عمارتیں یا مقامات ہیں جنہیں تحفظ حاصل ہے۔ مرکزی طور پر تحفظ یافتہ تاریخی عمارتوں / مقامات پر سہولیات فراہم کرنا اور ان کی جدید کاری کرنا ایک لگاتار عمل ہے۔

آندھر پردیش کی تین تاریخی عمارتیں  (1) ضلع گنٹور میں ناگارجن کونڈا میں تاریخی عمارتیں ، (2) ضلع سری کاکولم میں سالی ہنڈم میں بودھ کھنڈر اور (3) ضلع اننتا پورم میں لیپکاشی میں ویر بھدر مندر کی نشاندہی آدرش اسمارک کے طور پر کی گئی ہے۔ ان جگہوں پر وائی  -  فائی ، کیفیٹیریا ، انٹرپریٹیشن مرکز ، بریل سائن ایج اور چراغاں وغیرہ جیسی اضافی سہولتیں  کی جائیں گی۔گاندی کوٹا میں قلعہ سیاحت کی وزارت کی ایک وراثت کو گود لینے کی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے جو پی پی پی موڈ میں ہے۔

مرکزی طور پر تحفظ شدہ مقامات نے اور ان کے آس پاس تحفظ اور ماحولیات کی ترقی کا کام ضرورت اور ترجیح کی بنیاد پر سالانہ تحفظ پروگرام کے تحت کیا جاتا ہے۔

یہ جانکاری ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6787


(Release ID: 1738461) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Tamil , Telugu