ریلوے کی وزارت
بلیٹ ٹرین پروجیکٹوں کے لئے لوکیشن کا آخری سروے ، جغرافیائی تکنیکی تحقیق مکمل کر لی گئی ہے اور الائنمنٹ کو قطعی شکل دے دی گئی ہے
Posted On:
23 JUL 2021 5:12PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 جولائی/ سر دست ممبئی - احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل ( ایم اے ایچ ایس آر ) پروجیکٹ ملک میں تیز رفتار ریل ( ایچ ایس آر ) کا واحد منظور شدہ پروجیکٹ ہے ، جس پر حکومت جاپان کی مالی اور تکنیکی امداد سے کام کیا جا رہا ہے ۔ اس پروجیکٹ کو نافذ کرنے کے لئے ایک خصوصی کمپنی ، نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹیڈ ( این ایچ ایس آر سی ایل ) قائم کی گئی ہے ۔
ممبئی – احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل ( ایم اے ایچ ایس آر ) پروجیکٹ کی موجودہ صورتِ حال مندرجہ ذیل ہے :
- آخری لوکیشن سروے اور جغرافیائی تکنیکی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور الائنمنٹ کو قطعی شکل دے دی گئی ہے ۔
- جنگلات ، ساحلی ریگولیشن زون اور جنگلی حیات سے متعلق قانونی منظوریاں حاصل کر لی گئی ہیں ۔
- کل ضروری اراضی میں 1396 ہیکٹر کے لئے رضامندی یا ریگولر ایوارڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔
- 1651 افادیتی اکائیوں میں سے 1342 کو منتقل کر دیا گیا ہے ۔
- پورے پروجیکٹ کے کام کو 27 کنٹریکٹ پیکجوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ سر دست ، 7 پیکیج کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے اور 10 کے لئے بولیاں طلب کی گئی ہیں ۔
ایم اے ایچ ایس آر پروجیکٹ پر جون ، 2021 ء تک تقریباً 13483 کروڑ روپئے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ پروجیکٹ میں کووڈ – 19 وباء اور مہاراشٹر میں زمین تحویل میں لینے میں سست روی کی وجہ سے پروجیکٹ میں تاخیر ہوئی ہے ۔
ریلوے کی وزارت نے 7 ہائی اسپیڈ ریل راہداریوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے اور سروے کرنے کا کام نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹیڈ ( این ایچ ایس آر سی ایل ) کو دیا ہے ۔ اس میں چنئی – بنگلور – میسور اور ممبئی – پونے – حیدر آباد کے جنوبی ہند کے روٹ شامل ہیں ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ریلوے ، مواصلات ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 23.07.2021 )
U.No. 6914
(Release ID: 1738451)
Visitor Counter : 203