ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

کووڈ۔19 کے محاذی کارکنان کیلئے حسب تقاضہ کریش کورس

Posted On: 23 JUL 2021 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی 23 جولائی 2021: ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت  نے 18.06.2021 کو پی ایم کے وی وائی  3.0 کے مرکزی جزو کے تحت 'کووڈ کے محاذی کارکنان کے لئے حسب تقاضہ کریش کورس پروگرام' شروع کیا ہے۔ اس کورس کا مقصد ملک بھر میں تقریبا  ایک لاکھ کووڈ جاں بازوں کو صحت سے متعلق روزگار کے کرداروں کے علاوہ مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کو لانے لے جانے کے لئے تقریبا 2,800 ڈرائیوروں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے مقاصد  صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ہنر مند کارکنوں کی مانگ میں ہونے والے اضافے سے نمٹنا ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور لوگوں کا بوجھ کم کرنا اور ملک میں بروقت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

کسٹمائزڈ کریش کورس نوجوانوں کو بلا معاوضہ تربیت کے ذریعہ ہنر مند بننے، سند یافتہ بننے اور با اجرت ملازمت پانے کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت، صحت کی دیکھ بھال کے چھ کاموں میں تربیت دی جارہی ہے، یعنی بنیادی نگہدارانہ معاونت، خانگی دیکھ ریکھ مین معاونت ، ایڈوانس دیکھ ریکھ میں معاونت، جانچ کے نمونے جمع کرنے میں معاونت، ہنگامی نگراں معاونت اور میڈیکل سازوسامان مہیا کرنے میں معاونت۔ تربیت کی مدت 144 گھنٹے سے 312 گھنٹے تک ہوتی ہے۔

تازہ ہنرمندی کے تحت 21 دن کی تھیوری پر مبنی کلاس روم کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے بعد  تقریبا 90  دن کی ملازمت کی تربیت (او جے ٹی) صحت کی سہولیات گاہوں جیسے صحت مراکز، اسپتالوں، تشخیصی سہولیات گاہوں، جانچ کے نمونہ جمع کرنے والے مراکز وغیرہ میں فراہم کی جاتی ہے۔

اضافی ہنرمندی کے تحت  مذکورہ بالا چھ ملازمتوں کے سلسلے میں ایک برج کورس کے طور پر تربیت تقریبا-ایک ہفتہ کی مدت ہوتی ہے۔

رقیق میڈیکل آکسیجن کو لانے لے جانے کی ڈرائیوروں کی تربیت کی مدت 217 گھنٹے / 27 دن ہے۔ خطرناک کیمیکل کے ساتھ ساتھ رقیق میڈیکل آکسیجن لانے لے جانے میں ایچ ایم وی لائسنس ہولڈر ڈرائیوروں کی خصوصی تربیت کے ساتھ ساتھ رقیق میڈیکل آکسیجن لانے لے جانے کے دوران ’دفاعی ڈرائیونگ‘ پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کسٹمائزڈ کریش کورس پروگرام پر276 کروڑروپے کے  مالی اخراجات آئیں گے۔وزارت اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسپتالوں، میڈیکل کالجوں، نرسنگ ہومز، تشخیصی مراکز وغیرہ کے نیٹ ورک کو شامل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دیں۔

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6921



(Release ID: 1738444) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Telugu