وزارت آیوش

آیورویدک مصنوعات نے کورونا عالمی وباء کے دوران عوام کی قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد دی

Posted On: 23 JUL 2021 4:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 23 جولائی 2021: آیوش کی وزارت نے آیوش سنجیونی موبائل ایپ تیار کی ہے جہاں عوام میں آیوش ہدایات وسفارشات کو ماننے اور کووڈ-19 کی روک تھام پر اس کے اثرات سے متعلق اعدادوشمار اکھٹا کیا جائے گا۔ اس ایپ کے ذریعہ تقریبا 1.47 کروڑ لوگوں سے جواب مانگے گئے اور اس سے یہ بات سامنے آئی کہ جواب دینے والوں میں سے 85.1 فی صد لوگوں نے کہا کہ انھوں نے کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے آیوش کے اقدامات پر عمل کیا۔ ان میں سے 89.8 فی صدی لوگوں نے آیوش ہدایات سے فائدہ ہونے کا اعتراف کیا۔ 79.1 فی صدی لوگوں نے جواب میں کہا کہ آیوش کے اقدامات سے انھیں اچھی صحت کا احساس ہوا ۔ 63.4 فی صدی لوگ اس بات پر متفق تھے کہ اس سے ان کے صحت کے اہم پہلوؤں مثلا ًنیند، بھوک ، قوت اور دماغی صحت پر مثبت اثر پڑا۔

آیوش کی وزارت نے ’’پردھان منتری ورکش آیوش یوجنا‘‘ کے نام سے ایک اسکیم کا مسودہ تیار کیا ہے جو آنے والے وقت میں آیورویدک ادویات میں استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیوں کی پیداوار بڑھانے پر زور دے گی۔ ابھی اس کو منظوری ملنی باقی ہے۔

آیوش کے وزیر مملکت جناب مہندربھائی منجا پاڑانے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاعات دیں۔

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6919

 



(Release ID: 1738270) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Punjabi , Telugu