خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے قیام کیلئے 5792 کروڑ روپئے کی گرانٹس کے ساتھ 818 میں سے 792 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے: پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 23 JUL 2021 12:46PM by PIB Delhi

 

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہاکہ حکومت  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے فروغ کیلئے مستقل حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ حکومت زرعی اور اس سے وابستہ شعبے میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے اور ضیاع کو کم کرنے کے لئے ملک کے ڈبہ بند خوراک کے شعبے کی   مجموعی ترقی کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بڑھانے  کی ترغیب دے رہی ہے۔

5792 کروڑ روپئے کی امدادی گرانٹ کی منظوری کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے قیام کیلئے کُل 818 میں سے 792 پروجیکٹوں کو اب تک منظوری دی گئی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک   سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہاکہ اس شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کو مزید بڑھانے کے مقصدسے حالیہ دنوں حکومت نے تین بڑے اقدامات کئے ہیں:

سب سے پہلے ، حکومت نے عالمی فوڈ مینوفیکچرنگ چیمپینس  کی تخلیق  میں مدد کیلئے 10،900 کروڑ روپے کی مختص رقم کے ساتھ ڈبہ بند خوراک کے شعبے کیلئے  "پروڈکشن لنکڈ انوینٹیو اسکیم" متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے اور حکومت بین الاقوامی بازار میں  ہندوستانی برانڈکے   خوراک مصنوعات کی حمایت کرتی ہے۔

دوم ، ملک بھر میں پھیلے ہوئے نجی مائکرو فوڈ انٹرپرائزز ، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) ، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) اور کوآپریٹیو کو ترغیبات دینے کے مقصد سے ، ایم او ایف پی آئی مرکزی سرپرستی میں ’’پی ایم فارمالائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم‘‘ پرعمل پیرا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد 21-2020سے لے کر 25-2024 تک پانچ سال کے عرصے میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) اپروچ پر مبنی دو لاکھ مائکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کے اپ گریڈ/قیام کے لئے مالی ، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنا ہے۔  اس کیلئے دس ہزار کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے۔  

تیسرا ، 2022-2021 کے بجٹ تقریر میں ، حکومت نے ٹماٹر ، پیاز اور آلو (ٹی اوپی ) سے 22 جلد خراب ہونے والی  مصنوعات  سے "آپریشن گرینس اسکیم" کے دائرہ کار میں توسیع کا اعلان کیا ہے ، تاکہ زراعت اور اس سے وابستہ مصنوعات کی قیمتوں اور برآمدات میں میں اضافہ کیا جاسکے۔

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) زیادہ سے زیادہ  نجی شعبے کی شرکت کے ذریعہ ڈبہ بند خوراک کے شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے 17-2016  سے سنٹرل سیکٹر کی امبریلا اسکیم- پردھان منتری کسان سمپدا  یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) پر عمل کررہی ہے ۔  اس سے متعلق اسکیموں کے تحت ، ایم او ایف پی آئی ، زرعی سطح کے بنیادی ڈھانچے جیسے پرائمری پروسیسنگ کی سہولیات ، جمع کرنے کے مراکز وغیرہ کے ساتھ فوڈ پروسیسنگ / ذخیرہ کاری کی صنعتوں کے قیام کے لئے تاجروں کو گرانٹ ان ایڈ کی شکل  میں کریڈٹ سے منسلک مالی امداد (کیپیٹل سبسڈی) فراہم کرتا ہے۔

 

 

 

( ش ح۔ ع ح)

U. No. 6903 

 



(Release ID: 1738142) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Punjabi