خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

مرکز، 21-2020سے 25-2024تک ڈبہ بند خوراک کے دولاکھ مائیکرویونٹ کی تشکیل نیز انھیں اپ گریڈ کرے گا، ان کے لئے 10ہزارکروڑروپے مختص کئے گئے ہیں :پرہلاد سنگھ پٹیل


ڈبہ بندخوراک کی صنعت کی وزارت نے ابھی تک 41میگافوڈپارکس ، 353کولڈچین پروجیکٹس ، 63ایگروپروسیسنگ کلسٹر، 292ڈبہ بندخوراک کی اکائیوں کو منظوری دے دی ہے

منظورشدہ پروجیکٹوں سے تکمیل پر ، تقریبا34لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچنے کا اندازہ لگایاگیاہے

Posted On: 23 JUL 2021 12:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی23؍جولائی:ڈبہ بندخوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج کہاکہ آتم نربھربھارت اقدام کے حصے کے طورپر ، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت ، 2لاکھ مائیکرو ڈبہ بندخوراک کے یونٹوں کے قیام نیز اپ گریڈیشن کے لئے مرکز کی معاونت والی ایک اسکیم نافذ کررہی ہے ۔ ان صنعتوں کو 21-2020سے 25-2024تک پانچ سال کے دوران قرضے سے منسلک رعایت کے ذریعہ قائم یا انھیں اپ گریڈ کیاجاسکتاہے ، جن کے لئے 10ہزارکروڑروپے مختص کئے گئے ہیں ۔ راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں جناب پٹیل نے کہاکہ مرکزی اسکیم –وزیراعظم کی مائیکروڈبہ بندخوراک کی صنعتوں کی تشکیل کی اسیکم ( پی ایم ایف ایم ای ) ، ان صنعتوں کے لئے مالی ، تکنیکی اور تجارتی حمایت فراہم کرتی ہے ۔

اس کے علاوہ ڈبہ بندخوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم اوایف پی آئی ) مرکزی شعبے کی امبریلااسکیم –پردھان منتری کسان سپمدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی )، 17-2016سے نافذ کئے ہوئے ہے ، جو زرعی مصنوعات کی ڈبہ بندی سمیت  ڈبہ بندخوراک کے شعبے کی مجموعی نشوونمااورفروغ کے لئے ہے اورجس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہورہاہے ۔

پی ایم کے ایس وائی کی عناصری اسکیمیں ہیں –(1)میگافوڈ پارک (2) مربوط کولڈ چین اوراقداری اضافی بنیادی ڈھانچہ (3) ڈبہ بندخوراک اور تحفظاتی صلاحیتوں کو وضع کرنے نیز توسیع دینے (4) زرعی پروسیسنگ کلسٹرس کے لئے بنیادی ڈھانچے (5) بیک ورڈ اورفارورڈ روابط کو وضع کرنے (6) خوراکی تحفظ اور معیاری یقین دہانی کے بنیادی ڈھانچے (7) انسانی وسائل اورادارے (8) آپریشن گرینس ۔پی ایم کے ایس وائی کی عناصری اسکیموں کے تحت ڈبہ بند خوراکوں کی صنعتوں کی وزارت ، ڈبہ بندخوراک /تحفظ کی صنعتوں کے قیام کے لئے  صنعتکاروں کو گرانٹ ان ایڈکی شکل میں زیادہ ترقرضے سے منسلک مالی امداد (کیپٹل سبسیڈی ) فراہم کرتی ہے ۔

ابھی تک وزارت نے پی ایم کے ایس وائی کی عصری عناصری اسکیموں کے تحت ملک بھرمیں  41 میگافوڈپارکس ، 353کولڈ چین پروجیکٹس ، 63زرعی پروسیسنگ کے کلسٹرس ، 292ڈبہ بندخوراک کی اکائیوں ، 63بیک ورڈ اورفارورڈ روابط کے پروجیکٹوں  کی وضع کاری اور 6آپریشن گرین پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔

توقع ہے کہ ان منظورشدہ پروجیکٹوں سے جن کی تکمیل پرتقریبا34لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا ۔  سال 2020 میں میسرز نبارڈکنسلٹنسی لمیٹڈ(این اے بی سی اواین ایس ) کے ذریعہ منعقدہ مربوط کولڈ چین اور اقداری اضافی بنیادی ڈھانچے کی اسکیم کے قدری مطالعہ نے یہ تخمینہ لگایاگیاہے کہ اس اسکیم کے تحت جاری پروجیکٹوں میں فارم گیٹ قیمتوں 12.38فیصد کا اضافہ سامنے آیاہے اور ہرایک پروجیکٹ توقع ہے کہ 9500سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

****************

 

ش ح ۔اع۔ع آ

U NO. 6902


(Release ID: 1738135) Visitor Counter : 226