وزارت دفاع
سرحدی سڑک تنظیم کے ڈی جی کی جانب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سیلا سرنگ کے اسکیپ ٹیوب کا آخری دھماکہ
Posted On:
22 JUL 2021 7:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22 جولائی 2021
- سیلا سرنگ کو تیزی سے مکمل کرنے میں ملی کامیابی
- سیلا سرنگ 13 ہزار فٹ کی اونچائی پر دنیا کی سب سے بڑی بائی۔لین روڈ سرنگ ہوگی
- توانگ ، اروناچل پردیش کو ہر موسم میں کنیکٹویٹی فراہم کرنے کامقصد
- شمال مشرق کی ترقی میں اہم رول ادا کرنے میں مدد ملے گی
زیرتعمیر سیلا سرنگ کے اسکیپ ٹیوب کا آخری دھماکہ، 22 جولائی 2021 کو سرحدی سڑک تنظیم کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری کی جانب سے نئی دلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیا گیا۔اس انعقاد کا اے ڈی جی بی آر (مشرق) جناب پی کے ایچ سنگھ کی سربراہی میں بی آر او ٹیم کے تعمیر میں لگے مختلف نمائندوں – پروجیکٹ ورتک کے چیف انجینئر، بریگیڈیئر ہریش کمار اور 42 ٹاسک فورس کے نمائندگان اور پٹیل انجیئنرنگ لمیٹیڈکے نمائندوں کے ذریعہ مشاہدہ کیا گیا۔ اس کامیابی سے دو ٹیوب یعنی 1،155 میٹر کی ٹووے ٹیوب اور 980 میٹرس کی اسکیپ ٹیوب ، اس کے علاوہ 8.8 کلومیٹر کا اپروچ روڈ میں ایک ساتھ سرگرمیوں کو شروع کرنے سے سیلا سرنگ کو تیزی سے مکمل کرنے میں سہولت ملے گی۔

ڈی جی بی آر نے جنوری 2021 میں یوم افواج پر اپنے دورے کے دوران اسکیپ ٹیوب کے پہلے دھماکہ کی شروعات کی تھی۔ اس ٹیوب نے پہلے ہی 425 میٹر کھدائی کے نشان کے پار کرلیا ہے۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 9 فروری 2021 کو سیلاسرنگ کا سنگ بنیاد رکھا تھا تاکہ بالی پارا-چاردوار-توانگ روڈ کے ذریعہ توانگ ، اروناچل پردیش کو ہر موسم میں کنیکٹویٹی فراہم ہوسکے۔ سرنگ کی تعمیر کا کام یکم اپریل 2019 کو شروع ہوا تھا جس میں پہلا دھماکہ 31 اکتوبر 2019 کو کیا گیا تھا۔ سیلا سرنگ کی کھدائی کا کام تیزی سے ہوا ہے۔اس کے نتیجے میں طے شدہ وقت سے 20 مہینے پہلے 22 جولائی2021 کو 15،55 میٹر سرنگ کے اسکیپ ٹیوب توڑ پانے میں کامیابی ملی ہے۔ کووڈ -19 کی پابندیاں اور منفی موسم کی صورتحال کے باوجود ، گذشتہ 6-10 مہینوں میں کام کاج کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔

جب یہ مکمل ہوجائے گا تو سیلا سرنگ 13،000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر دنیا کی سب سے لمبی بائی لین سڑک سرنگ ہوگی۔ جدیدترین نیوآسٹریائی ٹنلنگ میتھڈ(این اےٹی ایم) کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی یہ منفرد سرنگ برف کی لکیر سے بالکل نیچے ہے ، جس سے برف کے خروج کے بغیر ہر موسم میں سفر کی سہولت ملتی ہے۔ سیلا سرنگ توانگ کی عوام کے لئے اعزاز کا باعث ثابت ہوگی کیونکہ اس سے سفر کا وقت کم ہوگا اور سیلا گزرگاہ پر تیز رفتار نقل و حرکت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ یہ نہ صرف اروناچل پردیش بلکہ پورے شمال مشرق کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ قدرتی آفات اور موسم کی منفی صورتحال کی صورت میں یہ اہلکاروں کے انخلا میں ایک اہم کڑی ثابت ہوسکتی ہے۔
( ش ح۔ ع ح)
U. No.6891
(Release ID: 1738032)
Visitor Counter : 241