بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

حکومت نے خوردہ اور تھوک تجارت کو ایم ایس ایم ایز کے طور پر شامل کیا

Posted On: 22 JUL 2021 1:22PM by PIB Delhi

22 جولائی 2021 نئی دہلی: حکومت نے 2 جولائی 2021  سے خوردہ اور تھوک تجارت کو ایم ایس ایم ایز کے طور پر شامل کیا ہے۔

حکومت نے نوٹیفکیشن نمبر 2119(ای) مجریہ 26.06.2020 کی رو سے پلانٹ اور مشینری یا آلات میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے ٹرن اوور کی بنیاد پر ایم ایس ایم ایز کی درجہ بندی کے مشترکہ معیار کو نوٹیفائی کیا تھا۔ 01.07.2020 کو نافذ ایم ایس ایم ایز کی نئی درجہ بندی متعارف کرانے کے ساتھ، آن لائن صنعتی اندراج کے ایک مفت نظام نے، خود اعلان کرنے کی بنیاد پر ماقبل کے ادیوگ آدھار میومورنڈم کی جگہ لے لی ہے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت کی اسکیموں اور پروگراموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایدیوگ آدھار میمورنڈم (یو اے ایم) / ادیم رجسٹریشن داخل کرنا ضروری ہے۔

حکومت نے قرض کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے اور ایم ایس ایم ای شعبے میں فریق ثالث کی ضمانت کے بغیر اور آسان قرضوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس) کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ایل آئیز) کو 200 لاکھ روپے کی کریڈٹ گارنٹی دی جاتی ہے۔ مائیکرو اینڈ سمال یونٹس (سی جی ٹی ایم ایس ایز) ممبئی کے لیے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آغاز سے اب تک کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت 53,86,739 روپے کی ضمانت اور 2,72,007.42 کروڑ روپے کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

بھارتی معیشت کو مضبوط بنانے اور آنے والے کاروباری افراد کو مدد فراہم کرنےکے لیے حکومت نے حال ہی میں ملک میں ایم ایس ایم ای شعبے میں خصوصاً کوویڈ-19 وبا کے دوران، مدد کے لیے آتم نربھر بھارت مہم کے تحت متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے چند یہ ہیں :

ایم ایس ایم ایز کے لیے 20,000 کروڑ روپے کا ثانوی قرض۔

ایم ایس ایم ایز سمیت کاروبار کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کے بلا ضمانت قرضے۔

ایم ایس ایم ای آتم نربھر بھارت فنڈ کے ذریعے 50,000 کروڑ روپے کی ایکویٹی سرمایہ کاری۔

ایم ایس ایم ایز کی درجہ بندی کے لیے نیا نظر ثانی شدہ معیار۔

'ادیم رجسٹریشن' کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ایم ایس ایم ایز کی نئی رجسٹریشن۔

200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے کوئی گلوبل ٹینڈر نہیں ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم کی جانب سے 01.06.2020 کو ایک آن لائن پورٹل "چیمپئنز" کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس میں ای گورننس کے بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کیاگیا ہے جن میں شکایات کا ازالہ اور ایم ایس ایم ایز کی مدد شامل ہے۔

آر بی آئی نے ایم ایس ایم ایز کے مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ اطلاع ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نرائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U. No. 6852

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1738008) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Tamil