نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن نے اے ٹی ایل میراتھن 2020 کی سر فہرست 300 ٹیموں کا اعلان کیا

Posted On: 22 JUL 2021 6:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 22  جولائی     نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نے اپنے اہم قومی سالانہ جدت طرازی کے چیلنج ‘اے ٹی ایل میراتھن 2020’ کےکامیاب اختتام اور ملک بھر میں نوجوان جدت پسندوں کی ریکارڈ توڑ شراکت کے بعد ،  آج اس مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا۔

اس میراتھن میں ملک بھر سے 1000 سے زائد اٹل ٹنکرنگ لیب نے شرکت کی جن میں سےسر فہرست 300 جدت پسندوں کا انتخاب کیا گیا اور اے ٹی ایل میراتھن 2020 میں حصہ لینے والی ہر ریاست سے سر فہرست 10 ٹیموں کا بھی آج اعلان کیا گیا۔ پچھلے سالوں کے مقابلے اس سال ، اے آئی ایم کو 5 گنا  زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اے ٹی ایل میراتھن 2020 میں 32 ریاستوں اور 324 اضلاع سے 7200 سے زیادہ  جدت پسندوں نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ۔ اس میراتھن میں 57 فیصد سے زیادہ طالب علموں کی حوصلہ افزا شرکت رہی۔

اے ٹی ایل میراتھن اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) کا ایک علمبردار مقابلہ ہے ۔ اس میں اٹل انوویشن مشن ہر سال اختراع کاروں کے لئے ایک نیا موضوع متعارف کرتا ہے جس کے تحت طلبا اپنے اے ٹی ایل انچارج اور اساتذہ کی مدد سے  چھ مہینے کی مدت میں محتاط انداز سے تحقیق ، غور و خوض ، نئی دریافت اور اپنی جدت پسندی کو نافذ کرتے ہیں۔ اس کے بعد سر فہرت طلباء کو اپنی مہارت اور خاکے کو مزید بہتر بنانے کیلئے اے آئی ایم کے کارپوریٹ شراکت داروں اور انکیوبیشن مراکز کے ساتھ اسٹوڈنٹس انٹرنشپ پروگرام (ایس آئی پی) میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے۔

"ریسرچ ، غور و فکر ، نئی دریافت ، نفاذ – وسیع تر مفادات کے لیے محتاط جدت پسندی" کے پرجوش عزم کے ساتھ ، اس سال کے میراتھن کے موضوع کو خود انحصار ہندوستان کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔

ورچوئل طریقے سے فاتح ہونے والوں کا اعلان کرتے ہوئے ، اے آئی ایم کے مشن کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر چنتن وشنو نے فاتحین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان میں سب سے ہونہار طلباء آئندہ اسٹوڈنٹ انٹرپرینیورشپ پروگرام (ایس ای پی) میں شرکت کریں گے جو ان کی اختراعات کے لیے 11 ماہ طویل بوٹ کیمپ ہے۔ ہم نے طلباء کو اسٹارٹ اپ بنانے اور یہاں تک کہ ان کی مصنوعات کو ای کامرس کی مشہور سائٹوں پر دستیاب کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر کے ذریعہ میں ایک اہم حقیقت پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں –  ہمارے ملک کی نوجوان نسل اپنی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متحد ہو رہی ہے۔ یہ صحیح معنوں میں خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لئے صحیح سمت میں اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا ، "یہ میراتھن خود انحصار ہندوستان کے اپنے خیال ، اس کی انجام دہی اور سب سے اہم کووڈ – 19 وبا ئی مرض ، جس نے ہم سب کو اپنے اختراعات کو حالات کے مطابق ڈھالنے اور لچکدار بنانے کے لیے مجبور کیا ، کی نقطہ نظر سے انفرادیت کا حامل تھا اگرچہ حالات موافق نہیں تھے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اس نے ہم سب کو ایک اہم سبق سکھایا –ہمیں چست اور درست  رہنا چاہئے اور راستے میں اپنا نقطہ نظر کھوئے بغیر ہمیشہ بدلتے ہوئے حالات کے مطابق بننا چاہئے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6879



(Release ID: 1738005) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Punjabi