اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیمیں
Posted On:
22 JUL 2021 4:34PM by PIB Delhi
22 جولائی 2021، نئی دہلی: حکومت ملک کی مختلف اقلیتوں ، خاص طور پر معاشی طور پر کم زور اورپس ماندہ طبقات کو پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، پردھان منتری سمان ندھی، پردھان منتری اجولا یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا وغیرہ سمیت سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت مرکزی طور پر درج فہرست اقلیتی برادریوں مثلاً مسلم، عیسائی، سکھ، بدھ مت، پارسی اور جین کو سماجی و اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے پروگراموں /اسکیموں کو بھی نافذ کرتی ہے۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران وزارت نے حسب ذیل اسکیموں /پروگراموں کو نافذ کیا ہے:
(1) طلبا کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) میڈیم کے ذریعے پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم، میرٹ کم مینز پر مبنی اسکالرشپ اسکیم۔
(2) مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم - مالی امداد کی شکل میں وظیفہ فراہم کرتی ہے۔
(3) نیا سویرا - مفت کوچنگ اور اسسٹنٹ اسکیم - اس اسکیم کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلبا/امیدواروں کو تکنیکی/ طبی پیشہ ورانہ کورسز اور مختلف مسابقتی امتحانات کے داخلہ امتحانات میں کوالیفائی کرنے کے لیے مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔
(4) پڑھیں پردیش – بیرون ملکی اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیمی قرضوں پر اقلیتی برادریوں کے طلبا کو سود پر سبسڈی کی اسکیم۔
(5) نئی اڑان- یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)،اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) سٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) وغیرہ کے ذریعے منعقدہ ابتدائی امتحانات پاس کرنے والے طلبا کے لیے معاونت۔
(6) نئی روشنی - اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی قیادت کی ترقی۔
(7) سیکھو اور کماؤ - 14 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی ترقی اسکیم اور روزگار نیز روزگار کے مواقع فراہم کرنا، موجودہ ملازمین اور اسکول چھوڑنے والوں کی ملازمت کی صلاحیت کو بہتر بنانا وغیرہ۔
پردھان منتری جن وکاس پروگرام (پی ایم جے وی کے) ملک کے پسماندہ علاقوں میں اسکولوں ، کالجوں ، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک، ہاسٹلوں ، سدبھاو منڈپ، ہنر مندی کے ترقیاتی مراکز، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات، بنیادی صحت مراکز وغیرہ کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے نافذ کیا جارہا ہے۔
(9) جیو پارسی - بھارت میں پارسیوں کی کم ہوتی ہوئی آبادی کے سدباب کی اسکیم۔
(10) استاد (روایتی آرٹ/دستکاریوں میں مہارتوں اور تربیت کو اپ گریڈ کرنا) یہ پروگرام ملک بھر میں منعقد کیا جارہا ہے تاکہ کاریگروں /ہنرمندی کو ترقی دینے کے لیے روزگار کے مواقع اور بازاروں کی فراہمی کی جاسکے۔
(11) نئی منزل - اسکول چھوڑنے والوں کے لیے باضابطہ اسکولی تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اسکیم۔
(12) ہماری دھروہر - بھارتی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت بھارت کی اقلیتی برادریوں کے بھرپور ورثے کو محفوظ رکھنے کا منصوبہ۔
(13) مولانا آزاد تعلیم فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف) نے تعلیم اور ہنر مندی سے متعلق مندرجہ ذیل اسکیموں کو نافذ کیا: (1) اقلیتوں کے معاشی طور پر کم زور طبقات سے تعلق رکھنے والی ہونہار لڑکیوں کے لیے بیگم حضرت محل قومی وظیفہ (2) غریب نواز سویم روزگار یوجنا کا آغاز 2017-18 میں کیا گیا تھا تاکہ نوجوانوں کو قلیل مدتی ملازمتوں کے لیے ہنر مندی کی ترقی کی تربیت فراہم کی جاسکے۔ (3) مدارس کے طلبا اور اسکول چھوڑنے والوں کے لیے برج کورس۔
(14) خود روزگار اور آمدنی پیدا کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے اقلیتوں کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کے لیے قومی اقلیتی ترقی اور فنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کو ایکویٹی۔
مذکورہ بالاکے علاوہ وزارت ریاستی وقف بورڈز کو مضبوط بنانے کے لیے اسکیموں پر بھی عمل درآمد کر رہی ہے۔
مندرجہ بالا اسکیمیں (سلسلہ نمبر 1 سے 12) کی تفصیلات اور ان کے نفاذ کی حیثیت وزارت کی ویب سائٹ (www.minorityaffairs.gov.in) اور سیریز نمبر(13) اور (14) ایم اے ای ایف (www.maef.nic.in) کی ویب سائٹ پر دست یاب ہے۔
گذشتہ 7 برسوں کے دوران وزارت کی بڑی اسکیموں کے تحت جو کام یابیاں حاصل کی گئیں وہ درج ذیل ہیں:
نیشنل اسکالر شپ پورٹل (این ایس پی) اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے 4.52 کروڑ سے زائد مستفیدینکو جن میں 53 فیصد سے زائد مستفید خواتین ہیں، مختلف وظائف فراہم کیے گئے ہیں۔
نیا سیویرا اسکیم کے تحت 69,544 امیدواروں کو فائدہ ہوا ہے اور 3.92 لاکھ مستفیدین کو سیکھو اور کماؤ اسکیم کے تحت تربیت دی گئی ہے۔
استاد اسکیم کے تحت وزارت نے 5.5 لاکھ سے زائد کاریگروں اور ان سے وابستہ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے 28 "ہنر ہاٹ" کا اہتمام کیا ہے جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی خواتین ہیں۔
ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ "پردھان منتری جن وکاس پروگرام " کے تحت پسماندہ اقلیتی مرکوز علاقوں میں اسکولوں، کالجوں ، ہاسٹلوں ، کمیونٹی مراکز، مشترکہ خدمات کے مراکز، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک، گرلز ہاسٹل، سدبھاونا منڈل، ہنر مندی کے مراکز جیسے 43,000 سے زائد منصوبوں کی تعمیر کی گئی ہے۔
اس وزارت کے بجٹ میں ریاستی سطح پر فنڈز مختص نہیں کیے جاتے ہیں۔ اسکیموں کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات اور گذشتہ دو برسوں اور موجودہ سال کے دوران مختلف اسکیموں کے تحت مستفیدینکی تعداد 2019-20 سے 2021-22 (30.06.2021 تک) ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ اقلیتوں کے لیے نافذ کی جانے والی اسکیموں کا فائدہ واقعی مطلوبہ مستفیدین تک پہنچے، وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت اسکالرشپ/ مالی امداد کی رقم براہ راست فائدہ اٹھانے والوں کے کھاتے میں جاری کی جاتی ہے۔ پی آئی اے جو اس وزارت کی فلاحی اسکیموں پر عمل درآمد کرتی ہے اسے پی ایف ایم ایس کے ذریعے مستفیدینکے اکاؤنٹ میں اسکالرشپ کی رقم براہ راست ادا کی جاتی ہے۔
ضمیمہ
نمبر شمار
|
اسکیمیں
|
خرچ
(کروڑوں روپے)*
|
مستفیدین ہونے والوں کی تعداد*
|
1
|
پری میٹرک اسکالرشپ
|
2670.75
|
10614317
|
2
|
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ
|
942.21
|
1391274
|
3
|
میرٹ کم مینز
|
700.09
|
235973
|
4
|
مولانا آزاد قومی فیلوشپ
|
203.50
|
1726
|
5
|
بیرون ملک تعلیم پر تعلیمی قرضوں کے لیے سود پر سبسڈی
|
34.62
|
8013
|
6
|
مفت کوچنگ
|
32.41
|
14880
|
7
|
پریلیمز کلیئر کرنے والے طلبا کی معاونت
|
12.17
|
2371
|
8
|
ہنر مندی کی ترقی کا اقدام
|
371.06
|
99100
|
9
|
استاد (ہنر ہاٹ)
|
113.07
|
6930
(17 ہنر ہاٹ کا انعقاد)
|
10
|
نئی منزل
|
99.79
|
جاری کی گئیں تعلیمی اسناد: 18736
جاری کی گئیں ہنر مندی کی اسناد: 24324
روزگار دیا گیا: 3913
|
11
|
این ایم ڈی ایف سی کی ایکویٹی
|
270.00
|
308361
|
12
|
اقلیتی خواتین کی قیادت کی ترقی
|
13.31
|
40300
|
13
|
مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن -
|
108.42
|
545550
|
14
|
پردھان منتری جن وکاس پروگرام
|
2963.79
|
پی ایم جے وی کے تحت منصوبے کمیونٹی اثاثے ہیں
|
* اعداد و شمار عارضی ہیں
یہ اطلاع اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے 22 جولائی 2021 کو لوک سبھا میں دی۔
U. No. 6848
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1737999)
Visitor Counter : 858