کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ایپیڈا نے منفرد انداز کی زرعی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے لداخ افسران سے اشتراک کیا جس سے خطے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا
Posted On:
22 JUL 2021 4:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22 جولائی ،2021 / لداخ کی زرعی پیداوار کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے جس سے کسانوں اور چھوٹے صنعت کاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ، ایپیڈا مرکز کے زیر انتظام علاقے کے باغبانی ، زراعت کامرس اور صنعت کے محکموں کے ساتھ اور ایسے علاقوں میں تحقیق کے دفاعی ادارے (ڈی آئی ایچ اے آر) کے ساتھ مل کر ایک جامع لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔
لداخ میں حال ہی میں کئی دور کی بات چیت کے بعد کام کے لیے علاقوں کی نشاندہی کی ہے۔ جن میں طبی خاصیتوں والے پھلوں کا فروغ شامل ہے۔
ایپیڈا متعلقہ فریقوں کی صلاحیت سازی کے لیے تکنیکی امداد فراہم کرے گی جس میں چھوٹے صنعت کار ، افسران ، کسان، لداخ کی مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ اور لداخ کو ایک آرگینک ریجن بنانا شامل ہے۔ ایپیڈا لیہ اور لداخ ضلعوں کے زراعت اور باغبانی کے محکموں کے افسران کے ساتھ مل کر لگاتار کام کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
6875U –
(Release ID: 1737971)
Visitor Counter : 156