اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی کمیونٹیز کو معاونت

Posted On: 22 JUL 2021 4:40PM by PIB Delhi

قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) ایکٹ 1992 کے سیکشن 2 (سی) کے مطابق، عیسائیوں، سکھوں، مسلمانوں، بودھوں، جینوں اور پارسیوں یعنی چھ برادریوں کو اقلیتی برادری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ مردم شماری 2011 کے مطابق، ملک کی مجموعی آبادی میں عیسائی برادری کے 2,08,33,116 افراد، سکھ برادری کے 2,78,19,588 افراد، مسلم برادری کے 17,22,45,158 افراد، بودھ برادری کے 84,42,972 فرد اور جین برادری کے 44,51,753 افراد شامل ہیں۔

وزارت اقلیتی امورنامزد اقلیتی برادریوں کو سماجی، معاشی اور تعلیمی لحاظ سے با اختیار بنانے کے لیے پروگرام / اسکیموں کا نفاذ بھی کرتی ہے جس میں شامل ہیں (a)۔ پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم، میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ اسکیم، (b)۔ مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم، (c)، نیا سویرا - مفت کوچنگ اور الائڈ اسکیم، (d)۔ پڑھو پردیش - اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے بیرون ملک تعلیم کے لیے تعلیمی قرض پر سود سبسڈی، (e) ۔ نئی اڑان - یو پی ایس سی، ایس ایس سی، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشنوں وغیرہ کے ذریعہ منعقد پریلم میں کامیاب ہونے والے طلبا کے لیے معاونت، (f)۔ جییو پارسی - ہندوستان میں پارسیوں کی کم ہوتی آبادی کے لیے اسکیم، (g)۔ یو ایس ٹی ٹی اے ڈی (روایتی آرٹس/کرافٹ برائے ترقی (یو ایس ٹی ٹی اے ڈی) میں مہارت اور تربیت کو اپ گریڈ کرنا)، (h)۔ ہماری دھروہر - ہندوستانی اقلیتی برادریوں کے ہندوستانی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت ورثے کے تحفظ کے لیے ایک اسکیم، (i)۔  اس کے علاوہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف) بھی تعلیم اور مہارت سے متعلق اسکیموں کا نفاذ کرتا ہے جس میں شامل ہیں (a)۔ اقلیتوں کے معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والی با اختیار لڑکیوں کے لیے بیگم حضرت محل قومی اسکالرشپ،(b)۔ غریب نواز ملازمت اسکیم  جس کا آغاز 2017-18 میں نوجوانوں کو مختصر مدتی مہارتی تربیت فراہم کرنا تھا (c)۔ مدرسہ کے طلبا اور اسکول چھوڑنے والوں کے لیے برج کورس۔ ایسی اسکیمیں جن میں کمیونٹی کے لحاظ سے مستفیدین کی تفصیلات دستیاب ہیں یعنی اسکالرشپ، فیلوشپ، قرض پر سود، پریلم امتحان نکالنے کے لیے مالی معاونت (نئی اڑان) وغیرہ کے لیے گذشتہ تین سالوں 2018-19 سے 2020-21 تک جاری/مختص کیے جانے والا فنڈ ضمیمہ میں منسلک ہے۔اسکیم کی مزید تفصیلات اور وزارت کے دیگر اقدام www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں۔

 

ضمیمہ

(کروڑ روپے میں)

 

نمبر شمار

اسکیم

جاری کردہ فنڈ

1

پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم

3826.57

2

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم

1296.47

3

میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ اسکیم

943.14

4

مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم

271.35

5

پڑھو پردیش اسکیم

79.63

6

نئی اڑان

18.9

 

کل منظور شدہ اسکالرشپ

بودھ

عیسائی

جین

مسلم

سکھ

پارسی

پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم

16306171

510672

1948543

183391

12318535

1342754

2276

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم

2075539

12896

262131

43419

1575034

181621

438

میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ اسکیم

353744

1025

61245

9849

272085

9507

33

مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم

2251

112

285

74

1568

207

5

پڑھو پردیش اسکیم

10508

183

5904

1065

2612

725

19

نئی اڑان

3553

199

593

311

2402

48

-

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے 22 جولائی، 2021 کو لوک سبھا میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6854


(Release ID: 1737970) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Punjabi