بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کووڈ  - 19 عالمی وبا کی وجہ سے ایم ایس ایم ای کو راحت فراہم کرنے کے لیے پروگرام اور پالیسی اقدامت

Posted On: 22 JUL 2021 1:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 جولائی ،2021   / حکومت ہند نے یکم جولائی 2020 کو ادیوگ آدھار میمورینڈم (یو اے ایم) کو ادیم رجسٹریشن (یو آر) سے بدل کر ایم ایس ایم ای کا عمل آسان بنا دیا ہے۔  یو آر مفت ، شفاف ، آن لائن اور بھاگ دوڑ سے آزاد ہے اور یہ خود کی طرف سے اعلان کیے جانے پر مبنی ہے۔ اس کے لیے کوئی دستاویز درکار نہیں ہے اور یہ آئی ٹی آر اور جی ایس ٹی آئی این سے خود بخود مربوط ہو جاتا ہے۔ کووڈ -19 عالمی وابا کے دوسری لہر کے  دوران ایم ایس ایم ای یو آر پورٹل پر رجسٹریشن کراتی رہیں۔

ایم ایس ایم ای وزیراعظم کے روزگار  پیدا کرنے کے پروگرام پی ایم ای جی پی / دہیی روزگار پیدا کرنے کے پروگرام آر ای جی پی /  بہت چھوٹے کارخانوں کی ترقی و ری فائننس ایجنسی  مُدرا جیسی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور کووڈ – 19 عالمی وبا کی وجہ سے درپیش مسائل سے ایم ایس ایم ای کو نجات دلانے کا اعلان کر سکتی ہے۔ پی ایم ای جی پی کے تحت  21-2020 کے دوران  جولائی ، 2021 میں  پروجیکٹوں اور روزگار کے موقعوں کی تعداد بالترتیب 91054  اور  728432 تھی ۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت ایم ایس ایم ای کرناٹک ، مہاراشٹر اور تمل ناڈو سمیت کسی ریاست میں کوئی ایم ایس ایم ای قائم نہیں کرتی۔ ایم ایس ایم ای شعبہ ، پرائیویٹ کمپنیوں پر مشتمل ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری خود چھوٹے صنعت کار کرتے ہیں۔  چھوٹے صنعت کاروں کی ترقی اور فروغ ریاست کا معاملہ ہے ۔ البتہ، مرکزی حکومت مختلف اسکیموں ، پروگراموں اور پالیسی اقدامت کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی کوششوں کی مدد کر دی ہے۔

ایم ایس ایم ای کے لیے اس کی وزارت کی طرف سے بہت سی اسکیموں پر عمل درآماد کیا جارہا ہے جس میں وزیراعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام ، ٹکنالوجی کو جدید بنانے کی اسکیم کے لیے قرضوں سے متعلق اثاثہ سبسڈی ، کھادی اور دیہی صنعتوں کی اسکیم اور ناریل کے ریشے سے متعلق بین الاقوامی تعاون کی اسکیم ، سرکری خرید اور مارکیٹنگ کی مدد کی اسکیم بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے قرض سے متعلق گارنٹی اسکیم اور قومی ایس سی ایس ٹی مرکز وغیرہ شامل ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت سبھی اہل ایم ایس ایم ایز کے لیے فوائد دستیاب ہیں جن میں ایس سی اور ایس ٹی سے تعلق رکھنے والی ایم ایس ایم ایز بھی شامل ہیں۔

یہ جانکاری بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن رانے نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

6857U –


(Release ID: 1737965) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Marathi , Telugu