وزارت دفاع

بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی بنگلورو کے دوروزہ دورے پر

Posted On: 22 JUL 2021 2:27PM by PIB Delhi

 

وائس  چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی ، اس وقت بنگلورو کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ 22 جولائی 2021 کو ، بھارتی فوج کے نائب سربراہ  نے مقامی دفاعی مینوفیکچررز ، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل)اور میسرز اروو پرائیویٹ لمیٹڈکا دورہ کرکے وہاں کے اعلی حکام سے بات چیت کی۔ مینوفیکچررز (صنعت کاروں) نے وائس چیف آف آرمی اسٹاف کوآرٹلری گنز جیسے پلیٹ فارم سے متعلق نیز الیکٹرانکس ، آپٹرونکس اور گولہ بارود کی تیاری کے تعلق سے  ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے موسم سرما کے خصوصی لباس کی  پیشگی تیاری کے لیے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔  بھارتی فوج کے  نائب سربراہ نے ایچ اے ایل کے ہیلی کاپٹر ڈویژن کی پیشرفت کا  بھی جائزہ لیا اور اے ایل ایچ اور ایل سی ایچ  دونوں کے ڈیزائن بیورو کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

          23 جولائی کو ، وائس  چیف آف آرمی اسٹاف ڈی پی ایس یوز جیسے بی ای ایل  اوراسرو کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال  کریں گے ۔ نیز لیفٹیننٹ جنرل ،آکاش میزائل سسٹم ، ٹیکٹیکل مواصلات  سے متعلق پروگراموں اور اینکرپشن سے منسلک آلات اور مصنوعی سیاروں کی تعمیر سے متعلق مواصلاتی آلات پر مختلف  پریزنٹیشن کا مشاہدہ کریں گے اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے۔ وائس چیف آف آرمی اسٹاف ، خلائی تحقیقی ادارہ اسرو  کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیون سے بھی بات چیت کریں گے۔ لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے علاقائی سربراہان وائس چیف آف آرمی اسٹاف کو بغیر پائلٹ کے زمینی نظام ، ایویئنکس اور سی بی آر این سسٹم کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

وائس  چیف آف آرمی اسٹاف ،سٹی ڈیفنس میجرز کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ حل کیے جانے   والے اہم ترین امور پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ، بات چیت ان نکات پر ہوگی جس میں بہت زیادہ متحرک اور فعال رہنے کی ضرورت ہے۔ میزائلوں ، مصنوعی ذہانت(اے آئی) ، یو اے ویز ، روبوٹکس ، بغیر پائلٹ  کےزمینی نظام اور ایویئنکس سے متعلق  خصوصی شعبوں اورٹکنالوجیوں پر بھی بات چیت کے دوران زور دیا جائے گا۔ دفا عی صنعت سے منسلک اہم اداروں کے سربراہان کے ساتھ بات چیت کے دوران 'شعبہ دفاع میں خود کفیل بننے کا منتر' کلیدی اہمیت کا حامل ہو گا۔

****************

ش ح  - س ک

U. NO. 6840



(Release ID: 1737725) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Tamil