بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مہال پروری سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کی غرض سے کے وی آئی سی کے ذریعہ شروع کئے گئے ہنی مشن پروگرام پرعملدرآمد جاری
Posted On:
22 JUL 2021 1:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 22 ؍جولائی :ہنی مشن پروگرام 18-2017کے درمیان ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت کھادی اوردیہی صنعتوں سے متعلق کمیشن ( کے وی آئی سی ) کے ذریعہ شروع کیاگیاتھا۔ اس پروگرام پرمہال پروری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسی کے ساتھ ساتھ دیہی ہندوستان، خاص طورپر ملک کے پسماندہ اوردوردراز علاقوں میں کسانوں ، قبائیلیوں اوربے روزگارنوجوانوں کو نہ ختم ہونے والے روزگارکے مواقع فراہم کرنے کے لئے عملدرآمد کیاجارہاہے ۔ اس پروگرام کے تحت ، اس سے استفادہ کرنے والے افراد کو مکھیوں کو رکھنے لئے باکس ، ان کی پرورش کے لئے جگہ ، ٹول کٹس اورتربیت کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس پروگرام کے تحت آج کے دن تک مجموعی طورپر15445استفادہ کرنے والے افراد کی مدد کی جاچکی ہے ۔
اس کے علاوہ روایتی صنعتوں کی تخلیق نو کے لئے فنڈ کے منصوبے (ایس ایف یوآرٹی آئی ) کے تحت ، جس پر بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے ذریعہ عملدرآمدکیاجارہاہے، روایتی مہال پروروں کو پائیدارروزگارمہیاکیاجارہاہے جس کے لئے انھیں کلسٹروں کی شکل میں منظم کیاجاتاہے اورنئی مشینوں اورتربیت مہیاکرکے ان کی مدد کی جاتی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 29ہنی کلسٹروں کو منظوری دی جاچکی ہے اوراس اسکیم سے 13388مہال پروری سے جڑے افراد کو فائدہ پہنچایاجائے گا ، جنھیں حکومت ہند کی طرف سے 68.62کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے گی ۔
نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن (این بی ایچ ایم ) اسکیم پر ، جو کہ وزارت زراعت کے تحت جاری ہے ، عملدرآمدکرتے ہوئے اس شعبے کی ہمہ جہت اوربھرپورترقی کے لئے سائنسی طورطریقوں کے ساتھ مہال پروری کو فروغ دیاجارہاہے ۔اس سے کاشتکاراورغیرکاشتکاردونوں طرح کے کنبوں کو آمدنی ،روزگارکے مواقع اورذریعہ معاش جیسے فائدے حاصل ہورہے ہیں ۔
کے وی آئی سی نے ہنی مسن کے تخمینی مطالعہ کا کام میسرز کریسیل (جس کا سابقہ نام کریڈٹ ریٹنگ انفارمیشن سروسیز آف انڈیا لمیٹڈ ہے ) ، ممبئی کو سونپ دیاہے ۔ اس رپورٹ کی بنیادی تجاویز میں منجملہ دیگرتجاویز کے :ضرورت پرمبنی تربیت اورمہارت میں اضافے کو یقینی بنانا، مالیاتی خدمات ، قرض کی سہولیات کے حوالے سے تربیت،سیزنل منیجمنٹ اورمائیگریشن کے لئے امدادی پروگرام کو مضبوط تربنانا ،کوالٹی کے معیارات کے حوالے سے بیداری پیداکرنے کی ضرورت ،مارکیٹ کے رابطوں اوربرانڈنگ کو حتمی شکل دینااورایف پی او کی تعمیر کے لئے موجودہ منصوبے اورکلسٹرپرمبنی طریقہ کارکاانضمام شامل ہیں ۔
کے وی آئی سی کے ہنی مشن پروگرام کے تحت ، 22-2021مالی سال کے دوران، 8اپنی مد دآپ گروپس تشکیل دینے کے لئے تجویز پیش کی گئی ہے جس سے بندیل کھنڈکے علاقے سے تعلق رکھنے والے 80مہال پروروں کو فائدہ پہنچایاجائے گا۔
یہ معلومات بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرجناب نارائن رانے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں دی ۔
***************
( ش ح ۔س ب ۔ع آ،22.07.2021)
U-6836
(Release ID: 1737716)
Visitor Counter : 268